پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں معمولی کمی کی وجہ سے 31 مئی کو ختم ہونے والے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 3.5 اور 7 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔
تاہم یہ ریلیف ٹیکس کی غیر تبدیل شدہ شرحوں سے مشروط ہے۔
نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.
پیٹرول کی قیمت میں کمی کا تخمینہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی بین الاقوامی قیمت میں تقریباً 1.5 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل کمی سے لگایا گیا ہے۔
ایکس ڈپو پیٹرول کی موجودہ قیمت 252.63 روپے فی لیٹر ہے۔ پیٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور دو پہیوں والی سواری میں استعمال ہوتا ہے اور اس کا براہ راست اثر متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے بجٹ پر پڑتا ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ ایکس ڈپو قیمت 256.64 روپے فی لیٹر ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: روپے فی لیٹر پیٹرول کی کی قیمت کمی کا
پڑھیں:
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپے 73 پیسے فی کلو کمی کر دی گئی ہے اور 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 209 روپے 24 پیسے سستا کر دیا گیا ۔
اوگرا نے بتایا کہ اگست کے لیے گھریلو سلینڈر کی قمیت 2541 روپے 36 پیسے مقرر کردی گئی ہے جبکہ جولائی میں گھریلو سلینڈر کی قمیت 2750 روپے 60 پیسے تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 233 روپے مقرر تھی تاہم اگست کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت قیمت 215 روپے 36 پیسے مقرر کی گئی ہے۔