بھارتی ریاست آسام میں جعلی گائناکالوجسٹ کئی برس تک خواتین کی زندگیوں سے کھیلتا رہا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے ضلع شری بھومی سے تعلق رکھنے والا ایک 43 سالہ شخص کئی برسوں تک خود کو گائناکالوجسٹ ظاہر کرکے خواتین کی زندگیوں سے کھیلتا رہا۔ پولیس نے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کرکے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 9 برسوں سے مختلف اسپتالوں میں خدمات انجام دے رہا تھا اور اب تک کم از کم 50 سیزیرین آپریشنز میں معاونت کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن ویڈیوز کی مدد سے دانتوں کا علاج کرنے والا جعلی ڈینٹسٹ خاندان پکڑا گیا

پولیس کے مطابق ملزم پلک ملاکر ولد مکترنجن ملاکر کو ضلع کاچر کے ایک اسپتال سے گرفتار کیا گیا۔ وہ سیلچر کے معروف اسپتال شیوا سندری ناری شکشا آشرم میں بطور ماہر امراضِ نسواں اور زچگی کام کررہا تھا، ملزم نے جعلی ایم بی بی ایس کی ڈگری اور دیگر دستاویزات کے ذریعے اپنی شناخت قائم کی تھی۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق پلک ملاکر 2016 میں سیلچر منتقل ہوا اور اس کے بعد مختلف نجی اسپتالوں میں بھی کام کرتا رہا۔ شکایات اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر اسے گرفتار کیا گیا۔ تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف بھارتی فوجداری قانون، بھارتیہ نیائے سنہیتا کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی انجیکشن سے متاثرہ مریضوں کی سرجری بھی کی جائے گی: ڈاکٹر جاوید اکرم

ان دفعات میں دفعہ 125 (ایسے غفلت آمیز اقدامات جو انسانی زندگی کو خطرے میں ڈالیں)، دفعہ 271 (مہلک بیماری پھیلانے میں غفلت)، دفعہ 318(4) (دھوکہ دہی)، دفعہ 319(2) (شخصیت کا جھوٹا دعویٰ کر کے دھوکہ دہی)، دفعہ 336(4) (بدنیتی پر مبنی جعلسازی)، دفعہ 340(2) (جعلی دستاویزات کو اصلی ظاہر کرنے) اور دفعہ 112(2) (چھوٹے پیمانے پر منظم جرائم) شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے اور اس امر کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ آیا ملزم کی غفلت یا ناتجربہ کاری سے کسی مریض کو نقصان پہنچا یا کوئی جانی نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں میڈیکو لیگل آفیسر میرپورخاص سے گرفتار

علاقے میں اس واقعے کے بعد شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ عوامی سطح پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ آخر اتنے برسوں تک ایک جعلی ڈاکٹر کو کھلی چھوٹ کیسے ملی۔ صحت کے محکمے پر بھی انگلیاں اٹھنے لگی ہیں کہ اس قدر حساس شعبے میں بنیادی تصدیق کے بغیر ملازمت کیسے دی گئی۔

متاثرہ اسپتالوں کی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے اب ذمہ داریوں کے تعین کے لیے انکوائری کا سامنا کر رہے ہیں۔ پولیس نے اس واقعے کو سنگین مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آسام بھارت پولیس جعلی ڈگری خواتین گائناکالوجسٹ ملزم گرفتار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت پولیس جعلی ڈگری خواتین ملزم گرفتار سے گرفتار

پڑھیں:

جعلی فٹبال ٹیم، انسانی اسمگلر کے بڑے انکشاف سامنے آ گئے

جعلی فٹبال ٹیم، انسانی اسمگلر کے بڑے انکشاف سامنے آ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز

کراچی:(آئی پی ایس)
جعلی فٹبال فیڈریشن اوروزارت خارجہ کے جعلی این او سی بنا کر فٹبال ٹیم کو جاپان بھیجنے والے ملزم وقاص بارے بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

جاپان سے ڈیپورٹ ہونے والے 22 افراد جب ایئرپورٹ پہ اترے توان سے پوچھ گچھ کی گئی جنہوں نے ملزم وقاص سے متعلق بتایا کہ اس نے انھیں جاپان کے ویزے لگوانے کے 45 لاکھ فی کس لیے تھے۔

اس حوالہ سے ڈائریکٹر زون محمد بن اشرف نے میڈیا کو بتایاکہ ملزم وقاص نے ایک جعلی فٹبال فیڈریشن بنائی پھرجعل سازی سے وزارت خارجہ کا این او سی بنایا اور 22 افراد جن کا دور دورتک فٹبال کھیلنے سے تعلق نہ تھا ان کو ٹریننگ دلائی ، وردیاں کٹس پہنائیں اورایمبیسی سے ویزے لگوا لیے.

ڈائریکٹرکاکہناتھاکہ ویزے تو ٹھیک لگ گئے تھے لیکن اس کے پیچھے جوعمل تھا وہ جعل سازی پہ مبنی تھا، اس لیے ملزم وقاص علی کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے.

دوران تفتیشن انکشاف ہوا ہے کہ ملزم 2024میں بھی ایسے ہی ٹیم بناکر17لڑکوں کوبھیج چکا ہے جو کہ واپس نہیں آئے ، ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ کام وقاص علی اکیلے کا نہیں ہوسکتا پورا گینگ پکڑیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان سے دہشتگردی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے ، عاصم افتخار افغانستان سے دہشتگردی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے ، عاصم افتخار انتخابات سے متعلق دولت مشترکہ کی رپورٹ، پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ کسی مخصوص واقعے کا ردِعمل نہیں، اعلیٰ سعودی عہدیدار پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط صائم ایوب کی ایشیا کپ میں صفر پر آوٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک مکمل بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مبینہ جعلی ڈگری کیس ،جسٹس طارق نے اسلام ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا
  • مبینہ جعلی ڈگری کیس؛ جسٹس طارق نے اسلام ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا
  • جعلی ڈگری کیس: جسٹس جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
  • گوجرانوالہ،بینک لاکرز میں رکھے اصلی سونے کو جعلی سونے میں بدلنے کا انکشاف
  • راولپنڈی؛ جادو ٹونے کیلیے 7سالہ بچی کی قبر کی بےحرمتی کرنے والا شخص گرفتار
  • کراچی، درخشاں میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • جعلی فٹبال ٹیم، انسانی اسمگلر کے بڑے انکشاف سامنے آ گئے
  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار