20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
لاہور (کامرس رپورٹر) فلور ملوں نے گزشتہ روز 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس سے اس کی پرچون قیمت 1350 روپے سے بڑھ کر 1400 روپے ہو گئی ہے۔ فلور مل مالکان نے بتایا اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 2300 روپے سے بڑھ کر 2450 روپے ہو گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں 300روپے فی تولہ کمی
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی ہوگئی۔صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے کا ہو گیا۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے 257 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے میں فروخت ہوا جب کہ 22 قیراط 10 گرام سونا 236 روپے کمی سے 2 لاکھ 84 ہزار 817 روپے کا ہو گیا۔ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 397 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ واضح رہے گزشتہ روز قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 956 روپے ہوگئی تھی۔