کراچی (کامرس رپورٹر) کاروباری ہفتے کے پہلی ہی دن پاکستان سٹاک ایکسچینج نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ کاروبار کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں 186ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 50.52 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1547پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 145,382 پوائنٹس سے بڑھ کر 146,929پوائنٹس کی تاریخ ساز سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح 489پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 45ہزار 104پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 89ہزار 824 پوائنٹس سے بڑھ کر 90ہزار 792پوائنٹس پرجا پہنچا۔ دوسری طرف ایک تولہ سونا 3600 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو کر 3لاکھ 58ہزار 800 روپے ہو گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو 3086 روپے کمی سے 10 گرام سونا 3لاکھ 7ہزار 613 روپے کا ہو گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 36ڈالر گھٹ کر فی اونس سونا 3361ڈالر پر آگیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

کراچی:

کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پیر کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 250 پوائنٹس کی  تیزی سے ہوا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 45 ہزار 632 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور کارباری دورانیے کے اختتام پر 1547 پوائنٹس کی تاریخ ساز تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 46 ہزار 929 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور پانچوں کاروباری دنوں میں بازارِ حصص میں انڈیکس نے بلندی کے نئے ریکارڈ رقم کیے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • جاپان کی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، نکی 225 انڈیکس 42983.34 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج بھی ریکارڈ قائم؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر
  • کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 147 ہزار پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی، 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، فی تولہ 3 ہزار 600 روپے سستا
  • کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز تیزی، 100 انڈیکس کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے