ہجوم کو اڈیالہ جیل یا پنجاب کے کسی مقام پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرمملکت داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست 2025ء ) پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ہجوم کو اڈیالہ جیل یا پنجاب کے کسی مقام پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز وزارتِ داخلہ نے چاروں صوبوں کے ساتھ میٹنگ کی اور سب کو کہا کہ پی ٹی آئی سے رابطہ کریں اور پوچھیں کہ یہ کہاں احتجاج کرنا چاہ رہے ہیں لیکن اس سے پہلے یہ ضروری ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت متعلقہ حکام سے رابطہ کرے، ضلعی انتظامیہ پاکستان تحریکِ انصاف کو مظاہرے کے لیے جگہ فراہم کرے گی لیکن کسی ہجوم کو اکٹھا ہو کر اڈیالہ جیل یا پنجاب کے کسی جگہ حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پی ٹی آئی کا کوئی بھی قابل ذکر رہنما رابطے میں نہیں ہے، رات کو یہ اطلاع ملی کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان پارلیمنٹ اسلام آباد میں واقع کے پی ہاؤس میں اکٹھے ہوں گے اور وہاں سے اڈیالہ جیل روانہ ہوں گے، حکومت ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے گی، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے کہ یہاں سے کوئی ہجوم اکٹھا ہو کر اڈیالہ جیل یا پنجاب کے کسی جگہ حملہ کرے۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 5 اگست کو ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی، پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتار کو دو سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں احتجاج کررہی ہے، اسی سلسلے میں اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی گئی، جلسے کی درخواست پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی جانب سے دی گئی۔ اسلام آباد پولیس کے ادارے سپیشل برانچ نے رپورٹ میں کہا کہ ’پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کا شہر کے مختلف علاقوں میں چھوٹی چھوٹی ریلیاں نکالنے کا منصوبہ ہے، اس منصوبے میں اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں کی بندش بھی شامل ہے‘، جب کہ اسلام آباد پولیس نے اسی رپورٹ کی روشنی میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے گھروں پر چھاپے مارنے شروع کیے، اسی طرح راولپنڈی میں بھی پولیس پی ٹی آئی قیادت کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اڈیالہ جیل یا پنجاب کے کسی کرنے کی اجازت کی اجازت نہیں اسلام آباد پی ٹی آئی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے سب مفروروں سمیت تمام ارکان پارلیمنت کو اڈیالہ جیل طلب کر لیا
سٹی42: کئی ہفتے تک "ملک گیر احتجاج" کا جھنجنا بجانے کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنے تمام ایم این اے، سینیٹر "اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج" کرنے کے لئے اسلام آباد طلب کر لئے۔ کئی ارکان پارلیمنٹ 9 مئی کو ریاستی اداروں پر حملوں کے مقدمات مین مجرم قرار پانے کے بعد سے مفرور ہیں۔ ان کے بارے میں آج شام تک کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہیں لیکن آج چار اگست کی شام کو پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے سب مفروروں سمیت تمام ارکان پارلیمنت کو اڈیالہ جیل طلب کر لیا۔
اورنج لائن ٹرین کے تمام سٹیشنز اور سٹاپس کو سولر پاور پر منتقل کرنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی کی قیادت نے بتایا ہے کہ تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹر "اڈیالہ جیل کے سامنے احتجاج" کریں گے اور ان ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں میں "احتجاج" ارکان صوبائی اسمبلی کروائیں گے۔
یہ بات بہت پہلے سے واضح ہے کہ جیل حکام کی درخواست کے مطابق صوبائی حکومت اڈیالہ جیل کی سکیورٹی کے پیش نظر جیل کے سامنے کسی طرح کا کوئی اجتماع یا جلوس نہیں ہونے دیتی، کل پانچ اگست کو بھی پنجاب پولیس جیل کے باہر کسی اجتماع یا جلوس کی اجازت نہیں دے گی۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
پی ٹی آئی کی مریزی ْیادت نے آج چار اگست کی شام میڈیا آؤٹ لیٹس کے نمائندوں کو جو بیان بھیجا ہے اس مین کہا گیا ہے کہ " پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت نے 5 اگست کے احتجاجی پلان کو حتمی شکل دے دی۔" احتجاج کے پلان کی حتمی شکل" یہ بتائی گئی کہ تمام تمام ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد بلالیا، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز "اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج"کریں گے". اسی بیان مین یہ بھی بتایا گیا کہ" ارکان صوبائی اسمبلی اپنےمتعلقہ (صوبائی) حلقوں میں احتجاج کریں گے۔"
اٹلس ہونڈا کے نئے ماڈلز کے متعلق اپ ڈیٹ سامنے آگئی
اس بیان مین بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کی مرزکی قیادت نے تمام صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل کرلی ہے۔
Waseem Azmet