اسلام آباد ہائیکورٹ سے بحریہ ٹاؤن کی جائیداد کی نیلامی روکنے کی درخواستیں مسترد
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ سے بحریہ ٹاؤن کی جائیداد کی نیلامی روکنے کی درخواستیں مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی جائیداد کی نیلامی روکنے کی درخواستیں مسترد کردیں، عدالت عالیہ نے نیب کو بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز نیلام کرنے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے جائیداد کی نیلامی روکنے کے لیے دائر درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں، جب کہ عدالت عالیہ نے نیب کو بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز نیلام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
چیف جسٹس سرفرازڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے اس حوالے سے مختصر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے تاریخ مقرر کردی تھی۔
نیب کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ملک ریاض پراپرٹیز کی نیب نیلامی 7 اگست نیب راولپنڈی آفس اور جی سکس ون اسلام آباد میں ہوگی۔
جن جائیدادوں کی نیلامی کی جا رہی ہے، ان میں بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس ٹو پلاٹ نمبر ڈی سیون پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن فیز ٹو راولپنڈی شامل ہیں۔
نیلامی میں پلاٹ نمبر ای سیون پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن فیز ٹو راولپنڈی بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس بھی شامل ہیں، روبیش مارکی اینڈ لان، بحریہ گارڈن سٹی، نزد بحریہ گارڈن سٹی گالف کورس اور بحریہ ٹاؤن اسلام آباد بھی نیلام ہوں گی۔
ملک ریاض کی دیگر جائیدادوں کی نیلامی بھی 7 اگست کو عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں قومی احتساب بیورو نے بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور، تخت پڑی، نیو مری گولف سٹی اور اسلام آباد میں کثیر المنزلہ رہائشی و کمرشل جائیدادوں کو سر بمہر کر دیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج کی کال، حکومت مظاہرے روکنے کو تیار بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج کی کال، حکومت مظاہرے روکنے کو تیار وزیراعظم کی تنخواہ ارکان پارلیمنٹ کے مقابلے میں نصف سے کم ہونے کا انکشاف پہلگام فالس فلیگ، پاکستانی فیکٹ چیک کے بعد بھارت کا حملہ آوروں کی پاکستانی شناخت کے دعوے سے راہ فرار ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے تاریخ مقرر، تفصیلات سب نیوز پر راولپنڈی انتظامیہ کا اڈیالہ کے راستے سیل کرنے اور ہجوم سے سختی کے ساتھ نمٹنے کااعلان ،جیل کی سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کیا جائیگا بلوچستان میں پنجابیوں کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے،مرزا سلیم الیاسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جائیداد کی نیلامی روکنے اسلام ا باد ہائیکورٹ جائیدادوں کی نیلامی درخواستیں مسترد بحریہ ٹاو ن کی کی جائیداد ملک ریاض
پڑھیں:
کراچی: جائیداد کے تنازع پر گھر میں فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمی
فوٹو: اسکرین گریب ’جیو نیوز‘کراچی کے علاقے ملیر 15 میں گھر میں جائیداد کے تنازع پر جھگڑے کے دوران غیر ملکی خاتون زخمی ہو گئیں، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا۔
پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازع کے باعث جھگڑے کے دوران پیش آیا۔
زخمی خاتون نے ناصر نامی پاکستانی شخص سے شادی کی تھی، ناصر کے انتقال کے بعد خاتون اپنے وراثتی حصے کے لیے سسرال آئی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور نویں جماعت کی طالبہ 16 سالہ بیٹی سمیت 2 مزید لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے،
جھگڑے کے دوران خاتون کے دیور دانش نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاتون کو دو گولیاں لگیں۔
خاتون کو زخمی حالت میں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
فائرنگ سے خاتون کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزم دانش موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔
بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گڑگاؤں میں خاتون نے ساتھ رہنے والے دوست کو بیوی بچوں سے ملنے پر چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔
خاتون کے بیٹے کا مؤقف ہے کہ وہ اور والدہ 2 اگست کو بینکاک سے کراچی آئے، آن لائن ٹیکسی میں والد کے گھر پہنچے، دروازہ کھٹکھٹایا تو گھر کے اندر سے چچا نے فائرنگ کی۔
مدعیٔ مقدمہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ چچا نے کی، والدہ دیلیہ البرطو 2 گولیاں لگنے سے زخمی ہوئیں، دادا اور دیگر لوگوں نے سارا واقعہ دیکھا، اس دوران چچا فرار ہو گئے۔