پنجاب کے سکولز کیلئے گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں تبدیلی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2025ء ) پنجاب کے سکولز کیلئے گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں تبدیلی کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں تھوڑی سی تبدیلی کی ہے، جس کے تحت نویں دسویں جماعت کے طلباء کیلئے سکولز 18 اگست سے کھل جائیں گے، اسی طرح او لیول، اے لیول اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی اس کےعلاوہ انٹرمیڈیٹ کی کلاسزکا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، تاہم پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے ہی شروع ہوں گی، اس فیصلے کا اطلاق نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پرہوگا، وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ فیصلے میں تبدیلی تعلیمی ماہرین سے مشاورت کے بعد کی گئی۔
یاد رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کیا ہوا ہے، وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں تمام سکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے، گرمی کی شدید لہر کے باعث یہ فیصلہ ناگزیر تھا، یہ بات درست ہے کہ اس توسیع سے طلباء کے تعلیمی سلسلے میں تعطل پیدا ہوگا، تاہم بچوں کی صحت اور سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور بڑھتی ہوئی درجہ حرارت کی صورتِ حال میں بچوں کو اسکول بلانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔(جاری ہے)
دوسری طرف آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کو بلاجواز قرار دے دیا، ایسوسی ایشن نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے4 اگست سے کھل چکے ہیں، ملک کے دیگرصوبوں میں بھی تعطیلات کے بعد سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے، بچوں کوتین ماہ تعلیم سے دور رکھنا ان کے مفاد میں نہیں ہے، چھٹیوں میں توسیع سے میٹرک کی کلاسز بری طرح متاثر ہوں گی، جس کے پیش نظر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندرحیات سے تعطیلات میں توسیع کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیصلے میں کے فیصلے اگست سے
پڑھیں:
محکمہ داخلہ پنجاب کی دفعہ144کےنفاذ میں15نومبر تک توسیع
لاہور:(نیوزڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نےصوبہ بھرمیں دفعہ144کےنفاذمیں7روزکی توسیع کر دی، 15نومبرتک دفعہ 144 کے نفاذمیں توسیع کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبے میں ہرقسم کے احتجاج، جلسے،جلوس،ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پرپابندی برقرار ہے، دفعہ144 کے تحت4 یا زائد افراد کےعوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔
ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھرمیں ہرقسم کےاسلحہ کی نمائش پرمکمل پابندی عائدکی گئی ہے، دفعہ 144کے تحت لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہے، پنجاب بھرمیں اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہے، توسیع کا فیصلہ امن وامان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔
اِسی طرح حکومت پنجاب نےدہشت گردی اور امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر احکامات جاری کیے، پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہو گا، سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہیں، لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کیلئےاستعمال کیےجا سکتےہیں۔
دوسری جانب سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس ودھرنا دہشت گردوں کیلئےسافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔