پاکستان ریلوے میں سفر کرنے پر کس طبقے کو کتنی رعایت ملتی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان ریلوے میں سفر کرنے پر کس طبقے کو کتنی رعایت ملتی ہے؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے تحریری جواب کرواتے ہوئے کہا کہ سال 25-2024ء میں رعایتوں کی مد میں پاکستان ریلوے کو ایک ارب 15 کروڑ ادا کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ کو ریلوے ٹکٹ میں 50 فیصد تک رعایت دی جاتی ہے جبکہ بینائی سے محروم شہریوں کو 50 سے 65 فیصد رعایت دی جاتی ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ معذور افراد کو 50 فیصد، غیرملکی سیاحوں کو 25 فیصد اور کھلاڑیوں کو 40 فیصد رعایت دی جاتی ہے جبکہ صحافیوں کو 80 فیصد اور بزرگ شہریوں کو 25 سے 50 فیصد رعایت دی جاتی ہے۔
محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے ملازمین اور افسران کا ریلوے میں سفر مفت ہے، بچوں کے لیے ٹکٹ پر پاکستان ریلوے میں 50 فیصد رعایت دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے میں مسافروں کو سہولیات فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، 10 ستمبر کو کراچی کے ریلوے اسٹیشن میں نئی سہولیات کا افتتاح ہوگا، میرا دعویٰ ہے کہ اب تک پاکستان میں ایسا اسٹیشن نہیں بنا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس سال کے آخر تک تمام بڑے ریلوے اسٹیشنز کو اپ گریڈ کردیں گے، ریلویز کی کارگو سروس چل رہی ہے، ہمارے پاس کارگو ٹرین کم ہیں مگر ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ کارگو بزنس میں بھی اضافہ ہوا ہے، ہم نئی ٹرینوں کو چلا رہے ہیں، سندھ حکومت کے ساتھ آپ لفٹنگ پر بات کریں گے، سندھ میں ریلویز کے بند روٹس کھولنے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سال 25-2024ء میں پاکستان ریلوے کی کل کمائی 93.
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سال 23-2022 میں پاکستان ریلوے کا آپریٹنگ خسارہ 8.46 ارب روپے تھا، جبکہ 25-2024 میں پاکستان ریلوے کا آپریٹنگ سرپلس 2.62 ارب روپے رہا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں پاکستان ریلوے ریلوے میں نے کہا کہ
پڑھیں:
لاہور سمیت 4ریلوے سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ،حنیف عباسی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے ریکوڈک کے حوالے سے اہم فیصلہ کرنے جارہی ہے، لاہور اور کراچی سمیت 4ریلوے سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ہیں ۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ لاہور ریلوے سٹیشن کے بعد ستمبر کو کراچی ریلوے سٹیشن، 30ستمبر کو حیدر آباد ریلوے سٹیشن اسکے بعد دادو اور روہڑی ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کا آغاز کیا جائے گا ان چار سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن پر 30کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلویز ٹرین سروس کو بھی بہتر بنارہی ہے۔