اسلام آباد؛ ریلوے ٹریک پر ٹرین کی بوگی میں آتشزدگی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے فیز 5 پل کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ایک بوگی میں اچانک آگ لگنے سے سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
ریسکیو 1122 راولپنڈی نے بروقت ریسکیو و فائر فائٹنگ آپریشن کرکے آگ پر قابو پالیا۔
ریسکیو و فائر فائٹنگ آپریشن میں ریسکیو کی ایک ایمبولینس، چار فائر بریگیڈ وہیکلز اور ایک ریسکیو وہیکل نے حصہ لیا۔
آگ مسافر ٹرین کے ایک ڈبے میں لگی تھی تاہم مسافر محفوظ رہے۔
ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی وہیکلز نے موقع پر پہنچ کر فائر فاٹنگ اور کولنگ کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کیڈٹ کالج وانا: تمام حملہ آور خوارج جہنم واصل، 525 کیڈٹس سمیت 650 افراد ریسکیو
کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آور تمام خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج پر حملہ آور ایک خودکش کے علاوہ چار خوارج کامیاب آپریشن کرکے جہنم واصل کیےگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت کالج کی بلڈنگ کو بارودی سرنگوں کے خطرے کی وجہ سے کلیئرکیا جا رہا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ اس کامیاب آپریشن کے دوران کیڈٹ کالج کےکسی بھی طالب علم یا استادکو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔سکیورٹی فورسز نےکالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ کیڈٹ کالج پر حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد موجود تھے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ افغان خوارج کی کالج میں موجودگی اورکیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن نہایت احتیاط اور حکمت عملی سےکیا گیا۔خیال رہےکہ گزشتہ روز افغان خوارج نےکالج کے مرکزی گیٹ سے بارود سےبھری گاڑی ٹکرا دی تھی، دھماکے سےکالج کا مرکزی گیٹ گرگیا اورقریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچاتھا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایاگیا ہے اور حملہ آور ٹیلیفون پر وہیں سے ہدایات لے رہے تھے، خوارج ایک عمارت میں چھپے تھے جو کیڈٹس کی رہائش سےبہت دور تھی۔