پی ٹی آئی نے یوم آزادی پر ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
عثمان خادم:پی ٹی آئی نے یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا ہے.
حقیقی آزادی کےعنوان سےشہرمیں5مقامات پرریلیاں نکالی جائیں گے,مینار پاکستان، مال روڈ، لبرٹی چوک، برکت مارکیٹ اور ٹھوکر میں ریلیاں نکالی جائیں گی,چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کی ریلیاں نکالنے کی ہدایت جاری کر دی۔
کارکنان پاکستان اور پارٹی پرچموں کے ساتھ ریلیاں نکالیں گے،ریلیاں آج رات 11 بجے نکالی جائیں گی ۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان کی تمام عدالتیں اگست2026 تک سولر انرجی پرمنتقل کی جائیں گی: چیف جسٹس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ اگست 2026 تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی، ای لائبریریز، خواتین سہولت مراکز، صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے بھی مکمل ہونگے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک بھر میں ای کورٹس نظام کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیا گیا، عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور عوام دوست بنانے کیلٸے مختف امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر، ہارون رشید، بیرسٹر علی ظفر سمیت مختلف اداروں کے حکام نے شرکت کی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ کا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عوامی مفاد پر مبنی اصلاحی عمل ہے، مقصد شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو اس عمل میں شامل کیا جاٸیگا، چیف جسٹس نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کو سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کی بھی ہدایت کی۔