کراچی (کامرس ڈیسک) کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، اور یہ کمی مسلسل دوسرے روز بھی برقرار رہی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 600 روپے گر کر 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے سے کم ہو کر تین لاکھ اٹھاون ہزار آٹھ سو روپے پر آ گئی۔ اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی تین ہزار 86 روپے کم ہو کر تین لاکھ 7 ہزار 613 روپے ہو گئی، جو پہلے تین لاکھ 10 ہزار 699 روپے تھی۔

22 قیراط کے دس گرام سونے کی قیمت دو ہزار 829 روپے کمی کے بعد دو لاکھ 81 ہزار 988 روپے ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 51 روپے کمی کے ساتھ چار ہزار 13 روپے جبکہ دس گرام چاندی 44 روپے کمی کے بعد تین ہزار 440 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے ریٹ نیچے آ گئے۔ سونا 36 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 361 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی 0.

51 ڈالر کمی کے بعد 37.80 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کمی کے

پڑھیں:

سونے کی قیمت 5100 روپے بڑھ کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
  • سونے کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے بلند ترین سطح پر برقرار
  • مارخور کے شکار کے 39 پرمٹ جاری، ایک کی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار ڈالر
  • اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 1 لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • ڈالر آج کتنا سستا ہوا ؟
  • سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ قریب جا پہنچا
  • سونے کی قیمت 5100 روپے بڑھ کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل کمی، صورتحال معمول پر آگئی