جشنِ آزادی: چیئرمین سی ڈی اے کی کیپیٹل ہسپتال میں خصوصی تقریب میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریبات کے موقع پر کیپیٹل ہسپتال میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال ڈاکٹر نعیم تاج، سی بی اے کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین کے علاوہ پیرا میڈیکل سٹاف، ہسپتال انتظامیہ اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے قومی ترانے اور پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی اور اس کے ساتھ پاکستان کی خودمختاری، وحدت اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی۔

چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ اس سال ہم نے 14 اگست کو منانے کیلئے بھرپور تیاریاں کیں ہیں اسمیں اسلام آباد انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے، سی ڈی اے، کیپیٹل ہسپتال، ڈی ایم اے اور ایم سی آئی شامل ہیں ہم سب نے ملکر اس دھرتی کیلئے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم سب ایک ہیں اور ہم سب پورے جوش و جذبے اور ولولے سے محنت کررہے ہیں اور انشاء اللہ ہم جو کچھ بھی کنٹریبیوٹ کرسکتے ہیں وہ ضرور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس دفعہ مختلف ایونٹس کو پلان کیا ھے اور ان کا انعقاد جوش وخروش سے کیا جا رہا ہے۔ ہم سب نے مل کر پورے اسلام آباد شہر کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے۔ ہم نے نہ صرف وی آئی پی علاقوں بلکہ اسلام شہر کے ہر علاقے کو سجانے کیلئے اتنی ہی محنت کی ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد پہلے سی ہی ایک سر سبز و شاداب شہر ہے اور ہم نے خوبصورت لائٹنگ کے ذریعے اسکو مزید سجایا ہے اور اسی طرح جشن آزادی کے موقع پر مختلف تقریبات بھی منعقد کی جارہی ہیں، جیسا کہ ڈی چوک پر سائیکلنگ ریس کا انعقاد کیا گیا، اسکے علاؤہ سپورٹس کے مختلف ایونٹس بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔

چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات اور شہر کو سجانے کیلئے ہمارے ساتھ سول سوسائٹی بھی اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ اسکے علاوہ اسلام آباد کے شاپنگ سینٹرز اور کمرشل مراکز بھی دلہن کی طرح سجے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سول سوسائٹی، تاجر برادری، سی بی اے کے عہدیداران اور ہم سب ملکر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ اس جشن آزادی سے قبل الحمدللہ جو پوری دنیا میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی وجہ سے اللّٰہ تعالیٰ نے ہمارا وقار پوری دنیا میں بلند کیا ہے اور پاکستان کے ان شہیدوں اور غازیوں کی وجہ سے ہمیں یہ عزت اور وقار حاصل ہوا ھے۔ ہم سب ملکر انکو عقیدت بھرا سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم یوم آزادی کے موقع پر بالکل صاف نیت کے ساتھ اللّٰہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہو کر دعا مانگتے ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ہماری اچھی نیتوں اور کاوشوں کا پھل دے اور ہمیں مزید محنت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔ انہوں نے کہا اس ملک کی خاطر اپنا تن، من اور دھن سب قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔

چیئرمین سی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ 14 اگست کے حوالے سے شہر بھر جشن آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منانے کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ سپورٹس کمپلیکس، ایف نائن پارک سمیت مختلف مقامات پر جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں اور بہت سارے ایونٹس بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی ان تقریبات میں اپنی فیملیز کے ساتھ آنا چاہتے ہیں وہ ضرور آئیں کیونکہ ہم نے اسلام آباد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے ایک مکمل سیف سٹی بنادیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جو کوئی بھی ان تقریبات میں فساد پھیلائے گا، خصوصاً باجے بجانے اور فیملیز کو پریشان کرنے والے عناصر کے ساتھ ہم آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآزادی کا 78 سالہ سفر اور خواتین کا کردار پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل.

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی، تلخ جملوں کا تبادلہ یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول، او آئی سی کا اجلاس جلد جدہ میں ہوگا، اسحٰق ڈار صدر مملکت سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، امن معاہدے پر مبارکباد عدالت کو یقین دہانی کے باوجود اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر روک دیا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام ا باد انہوں نے کہا کہ تقریب میں شرکت نے کہا کہ ا کے ساتھ اور ہم

پڑھیں:

اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری

دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔  

اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔ 

 اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

 اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ 

صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • بجٹ میں کرپٹو کرنسی کے لین دین پر ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل