data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(رپورٹ: منیر عقیل انصاری) الائیڈ پینل کے سرپرست اعلیٰ اور آباد کے سابق چیئرمین محسن شیخانی نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے زیرِ اہتمام آباد ہاؤس میں 2 روزہ تعمیراتی مٹیریل کی نمائش کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر چیئرمین آباد محمد حسن بخشی،سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید،وائس چیئرمین طارق عزیز،چیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی سمیت بلڈرز کی بڑی تعداد اور نمائش کنندگان بھی موجود تھے۔

نمائش میں ملک بھر کی تعمیراتی صنعت سے وابستہ کمپنیوں نے بھرپور شرکت کی۔ نمائش میں 22 اسٹال لگائے گئے ہیں جن میں ماربل، پائپس، الیکٹرک وائرز اور سینٹری کے سامان بنانے والی کمپنیوں کے اسٹالز شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

نمائش کے افتتاحی سیشن سے محسن شیخانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آباد نے صنعتی شعبے سے وابستہ مٹیریل کے لیے ایکسپو منعقد کرنے کی شاندار روایت قائم کی ہے، جو تعمیراتی صنعت اور اس سے جڑی کمپنیوں کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل معاشی دور سے گزر رہا ہے، تاہم ان حالات کے باوجود حکومت اور نجی شعبہ معیشت کو سہارا دینے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔محسن شیخانی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے کم آمدنی والے افراد کے لیے ہاؤسنگ قرضوں کی اسکیم کو خوش آئند قرار دیا تاہم رقم کے حجم پر تحفظات کا اظہار کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسٹیٹ بینک اسلامک بینکنگ کے ذریعے گھر کے لیے 35 لاکھ کے بجائے ایک کروڑ روپے کیا جائے۔

محسن شیخانی نے کہا کہ اس سلسلے میں جلد اسٹیٹ بینک کو خط لکھا جائے گا تاکہ اصل مقصد کے مطابق عام آدمی کو زیادہ سہولت دی جاسکے۔انھوں نے آباد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی صنعت کے فروغ کے لیے آباد نے ہمیشہ جدو جہد کی ہے اور یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔ آخر میں انہوں نے نمائش کے کامیاب انعقاد پر آباد کو مبارکباد پیش کی۔

تقریب سے چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے بھی خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں آباد نے ان ہاؤس ایکسپو کا انعقاد کیا تاکہ تعمیراتی صنعت کو سہارا دیا جا سکے۔ یہ نمائش دو روز تک جاری رہے گی، جبکہ مستقبل میں آباد کی جانب سے کمپنیوں کے انفرادی ایکسپو بھی منعقد کیے جائیں گے۔

چیئرمین آباد نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پوری دینا میں پاکستان کی؛پزیرائی ہوئی،پاک سعودیہ معاہدہ خوش آئند ہے ہم چاہتے ہیں کہ دیگر اسلامی ملکوں کے ساتھ بھی ایسے معاہدے ہونے چاہیے۔

حسن بخشی نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے جیسے بیرون ملک معیشت کی بہتری کے لیے اقدام کیے ہماری ان سے اپیل ہے کہ ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے اندرونی معاشی مسائل کے حل پر بھی توجہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اس ملک میں جو ٹیکس دیتا ہے اسے ہی چور بنا دیا جاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس حوالے سے آرمی چیف سے بھی بات کی ہے کہ اگر پاکستان میں ٹیکس کی شرح ہمسایہ ممالک کے برابر نہ ہوئی تو سرمایہ کار یہاں کاروبار کرنے سے کترائیں گے۔

چیئرمین آباد کا کہناتھا کہ خطے کے دیگر ممالک میں زیرو فیصد ٹیکس یا سرمایہ کار دوست پالیسیاں رائج ہیں، جبکہ پاکستان میں بلند شرحِ ٹیکس معیشت کی بہتری میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ضروری ہے کہ خطے میں موجود دیگر ممالک کے برابر پالیسی وضع کی جائے تاکہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہو اور معرکہ حق کی کامیابی یقینی بنائی جا سکے۔

اس موقع پر نمائش کے آرگنائزر عبدالکریم آڈھیا نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد تعمیراتی صنعت سے وابستہ کمپنیوں اور بلڈرز کو اید دوسرے کے قریب لانا ہے تاکہ وہ براہ راست ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کرسکیں انھوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے نہ صرف تعمیراتی صنعت میں بہتری آئے گی بلکہ بلڈرز اور صنعتکار وں کے درمیان روابط بھی مزید مضبوط ہوں گے۔

عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تعمیراتی صنعت سے وابستہ نے کہا کہ انھوں نے کے لیے

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ڈی جی خان میں الیکٹرو بس پراجیکٹ کا افتتاح

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیرہ غازیخان میں الیکٹرو بس پراجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ڈیرہ غازیخان میں بھی میٹرو بس سروس لانے کا اعلان کیا ۔ساوتھ پنجاب میں ہر ماہ سیکرٹریٹ لگانے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلی نے ڈیرہ غازیخان ڈویژن کیلئے ایک سو ایک الیکٹرو بسیں لانے اورراجن پو ر، لیہ، مظفرگڑھ، تونسہ سمیت ہر ضلع میں الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

مریم نواز نے سرائیکی زبان سے تقریر کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ''تساں دے کول آ کے، بہوں خوشی تھئی اے، تہاکوں دیکھ کے ہاں ٹھر گیا اے ''۔جہاں تخت لاہو رہے وہاں تخت بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان اور تخت ڈیرہ غا زیخان ہے۔جنوبی پنجاب والو ں نے عزت او رپیار سے چادر اوڑھائی، ہمیشہ یاد رکھوں گی۔

(جاری ہے)

الیکٹرو بس کیلئے ڈی جی خان والوں کی خوشی دیکھ کر حوصلہ بڑھ رہا ہے۔

اربوں خرچ ہو جائیں، ڈیرہ غازیخان کو نقصان نہیں ہونے دیں گے۔وزیر اعلی، کابینہ او رپوری ٹیم جاگ رہی ہے، عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔پنجاب کے عوام کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دوں گی۔مریم نواز کے عوام کی طرف اٹھنے والی انگلی توڑ دے گی۔پنجاب میں دوسرے صوبوں سے اڑھائی کروڑ افراد روزگار کیلئے مقیم ہیں۔پنجاب کے ہسپتال دوسرے صوبوں کے عوام کیلئے کھلے ہیں۔

سندھ میں آفت آئے تو پنجاب ساتھ کھڑا ہو گا۔زرداری میرے بزرگ اور بلاول چھوٹا بھائی ہے مگر پیپلز پارٹی کے ترجمانو ں کو بھی سمجھائیں۔ سیلاب کے معاملے میں سیاست کی جا رہی ہے۔میرے لیے ساوتھ، سینٹرل اور اپر پنجاب میں کوئی فرق نہیں، سب برابر ہیں اور سب کی وزیر اعلی ہوں۔ سنیٹرل پنجاب میرے لیے ماہ نور کی طرح، اپر پنجاب مہرالنسا کی طرح اور جنوبی پنجاب میرے لیے جنید بیٹے کی طرح ہے۔

ساوتھ او رسینٹرل پنجاب کی بات اقتدار کی ہوس رکھنے والے لوگ کرتے ہیں۔ساوتھ پنجاب میں سارے پراجیکٹ پاکستان مسلم لیگ ن لے کر آئی۔نواز شریف موٹر وے اور ایکسپریس وے ساتھ پنجاب میں لائے۔ساوتھ پنجاب میں بلکہ ڈی جی خان میں پہلی الیکٹرک بس نوازشریف کی بیٹی لے کر آئی۔سی ایم دفتر میں تصویر فریم میں لگا کر رکھنے کیلئے نہیں ہوتا عوام کے ساتھ ہونا چاہئے۔

جو ساوتھ پنجاب کی بات کرتے ہیں انہوں نے اپنے دور میں دھیلے کا کام نہیں کیا۔ساوتھ پنجاب کو ان لوگو ں کے دور میں کچھ نہیں ملا۔منصوبے بڑے شہروں میں آ کر بڑے شہروں میں ختم ہوجاتے تھے۔الیکٹرو بس لاہور، راولپنڈی یا فیصل آباد نہیں بلکہ میانوالی، وزیر آباد اور ڈی جی خان میں پہلے لانچ کی ہے۔غذائی قلت کے شکار بچوں کیلئے پہلا پراجیکٹ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں شروع کیا۔

میرے وزیرسینٹرل پنجاب نہیں بلکہ جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں بیٹھے رہے۔ساوتھ پنجاب کی بار بار بات کر کے لکیر کھینچنے کی کوشش کی جاتی ہے، میرے ذہن میں ا یسا کوئی فرق نہیں۔پہلے ڈی جی خان کے لوگ خوابوں پر گزارا کرتے تھے اب تعبیر ملتی ہے۔مجھے فخر ہے بارڈر ملٹری پولیس میں پنجاب کی بیٹیاں یونیفارم پہن کر شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرو بس عوام کیلئے تحفہ ہے اورسپیشل افراد کو عزت سے بس میں سوار کرانے والا عملہ قابل تحسین ہے۔

جو عوام کا خیال نہ رکھے، اسے حکمرانی کا کوئی حق نہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ تین دریاوں میں اونچے درجے کا سیلاب آیا، تین ماہ مسلسل بارشیں ہوتی رہیں لیکن ہم نے تیاری کر رکھی تھی۔میرے وزیر او رپوری ٹیم سیلاب کے دوران راشن تقسیم کرتی رہی اور خیمے لگواتی رہی۔جب تک لوگوں کو کھانا اور ٹینٹ نہیں ملے،مریم اورنگزیب اور دیگر وزیر چین سے نہیں بیٹھے۔

انہوںنے کہا کہ بیرونی امداد مانگنے کا مشورہ اپنے پاس رکھیں، پنجاب اپنے وسائل سے خود انتظام کرے گا۔نواز شریف کی بیٹی ہوں، امداد کیلئے ہاتھ نہیں پھیلاوں گی۔کب تک پاکستان دوسر وں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا رہے گا۔این ایف سی ایوارڈ سے اربوں کھربوں ہر صوبے کو مل رہے ہیں، وہ عوام پر خرچ نہیں کرنے تو کہاں کرنے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ نہیں کرنا تو کہاں خرچ کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ایک روپیہ نہ مانگااور نہ لیا ہے۔اربوں روپے سیلاب زدگان کے انخلا، ریسکیو اور ریلیف پر خر چ کر دیئے ہیں۔سیلا ب ز دگان کو بی آئی ایس پی سے دس ہزار نہیں بلکہ دس لاکھ روپے تک دینا چاہتے ہیں۔جس کا گھر گرا، مویشی مر گئے، فصلو ں کا نقصان ہوا سب کے نقصان پورے کرنا چاہتی ہوں۔جس کا لاکھوں کا نقصان ہوا وہ بی آئی ایس پی سے دس پندرہ ہزار لے کر کیا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھرسمیت دیگر بڑے پراجیکٹ اپنے ہی وسائل سے چلا رہے ہیں۔پنجاب میں مزدور اور ورکرز کے دو ملین گھرانوں کو راشن مل رہا ہے۔ ساڑھے تین ارب ر وپے رودکوہیوں کے سدباب کیلئے خرچ کیے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دوسرے شہروں کو ملنے والی الیکٹرو بس اور دیگر پراجیکٹ سب کو ملیں گے، تفریق نہیں ہو گی۔الیکٹرو بس جیسے پراجیکٹ عوام کی امانت ہیں ان کی حفاظت عوام کے ساتھ ساتھ سب کی ذمہ داری ہے۔

جیسے اپنے گھر اور سواری کو صاف رکھتے ہیں ایسے ہی الیکٹرو بس کو بھی صاف اور حفاظت سے رکھیں۔انہوں نے کہا کہ الیکٹروبس کا خیال رکھنا عوام کی ذمہ داری ہے،نقصان پہنچاتے ہوئے یا گندگی ڈالتے ہوئے دیکھیں تو روکیں۔الیکٹروبس جیسے پراجیکٹ کو نقصان پہنچانا، عوام کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔میانوالی میں پتھر مار کر الیکٹرو بس کا شیشہ توڑنے والے کو پکڑ لیا ہے، نشان عبرت بنائیں گے۔بس کا شیشہ توڑنے سے کسی مسافر کو بھی نقصان پہنچ سکتا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • چین میں دنیا کے سب سے اونچے پل کا افتتاح
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ڈی جی خان میں الیکٹرو بس پراجیکٹ کا افتتاح
  • سندھ بلڈنگ، صدر ٹاؤن میں غیر قانونی بلند عمارتوں کی تعمیر، حکام ملوث
  • پاکستان کی فارما صنعت میں مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال کا آغاز
  • جیکب آباد، علامہ مقصود ڈومکی کی سندھ ایمپلائز الائنس کے احتجاج میں شرکت
  • اسلام آباد میں کنگ حمد انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ کا افتتاح، جنرل ساحر شمشاد مرزا مہمانِ خصوصی
  • چین کی پہلی 8K خلائی دستاویزی فلم کے پرومو کی پاکستان میں نمائش
  • پاکستان کی فارما صنعت کو عالمی پہچان ملنے لگی، ہیلیون کا 12 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • نیب کی جانب سے واگزار 310 کنال اراضی وفاق کے حوالے