پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل 11 روزہ کمی کے بعد پاکستان میں بھی 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق گزشتہ 11 دنوں کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 5.71 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے۔ پہلے یہ 69.26 ڈالر میں فروخت ہو رہا تھا، جو اب کم ہو کر 63.
اسی طرح برطانوی برینٹ آئل کی قیمت میں بھی 5.72 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے اور اب یہ 71.70 ڈالر سے کم ہو کر65.98 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کب ہوگا؟
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی 15 اگست کو متوقع ہے۔ اس دن اوگرا قیمتوں کی حتمی ورکنگ وزارت خزانہ کو بھیجے گا۔ اس کے بعد وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ Post Views: 8
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سونے کی قیمت ایک بار پھر آسمان کو چھونے لگی، فی تولہ 7400روپے مہنگا
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 7400 روپے اضافے سے4 لاکھ 29 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے۔ ایسو سی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 6337 روپے اضافے سے 3لاکھ 68 ہزار 530 روپے ہے۔اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 74 ڈالر اضافے سے 4075 ڈالر فی اونس ہے۔