پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں معمولی کمی کی وجہ سے 31 مئی کو ختم ہونے والے اگلے پندرہ دن کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 3.5 اور 7 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے تاہم یہ ریلیف ٹیکس کی غیر تبدیل شدہ شرحوں سے مشروط ہے۔
(جاری ہے)
باخبر ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے روپے فی لیٹر پیٹرول کی کمی کا
پڑھیں:
ایل این جی کی قیمتوں میں کمی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے مئی کے مہینے کیلیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی نادرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 12.51 فیصد سستی کر کے قیمت ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 11.79 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اپریل کیلئے ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 13.47 ڈالر مقرر تھی۔
اس کے علاوہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 13.64 فیصد سستی کی گئی جس کے بعد قیمت 10.87 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق اپریل کے مہینے میں سوئی سدرن کیلئے قیمت 12.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔