پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے بڑی کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں معمولی کمی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوسکتی ہیں۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.5 اور 7 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیکس کی شرح کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.
پیٹرول کی قیمت میں کمی کا تخمینہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی بین الاقوامی قیمت میں تقریباً 1.5 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل کمی سے لگایا گیا۔
ایکس ڈپو پیٹرول کی موجودہ قیمت 252.63 روپے فی لیٹر ہے۔
Post Views: 4ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پیٹرول کی کی قیمت کمی کا
پڑھیں:
20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا
لاہور (کامرس رپورٹر) فلور ملوں نے گزشتہ روز 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس سے اس کی پرچون قیمت 1350 روپے سے بڑھ کر 1400 روپے ہو گئی ہے۔ فلور مل مالکان نے بتایا اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 2300 روپے سے بڑھ کر 2450 روپے ہو گئی ہے۔