کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
گزشتہ ماہ کے ایف سی اے میں کے ای صارفین 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کے ریلیف سے محروم رکھا گیا تھا۔ فروری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 64 پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا، کے الیکٹرک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کی درخواست کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی، کے الیکٹرک نے مارچ 2025ء کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 22 مئی کو سماعت کرے گا۔ اتھارٹی سماعت کے بعد کے الیکٹرک کی درخواست پر حتمی فیصلہ کرے گی، گزشتہ ماہ کے ایف سی اے میں کے ای صارفین 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کے ریلیف سے محروم رکھا گیا تھا۔ فروری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 64 پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا، کے الیکٹرک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کی درخواست کی تھی۔ کے الیکٹرک کی درخواست سے صارفین کو 6 ارب 66 کروڑ روپے کا ریلیف ملنا تھا، نیپرا اتھارٹی نے فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں سے 3 ارب روپے روک لئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک نے پیسے فی یونٹ کی درخواست
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی