چینی ریاستی کونسل کے ٹیرف کمیشن کی جانب سے امریکی درآمدات پر اضافی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ :امریکی حکومت نے ایک  انتظامی حکم نامہ جاری کیا، جس میں 14 مئی  سے چین پر عائد کردہ محصولات میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا۔چین امریکہ اقتصادی اور تجارت اعلی سطحی مذاکرات کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے،چین کی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے 13مئی کو  ایک اعلان جاری کیا ہے

جس کے مطابق 14 مئی کی دوپہر  12 بجکر 1 منٹ سے، “امریکہ سے درآمد ہونے والے سامان پر اضافی ٹیرف کی شرح کو 34% سے کم کر کے 10% کر دیا جائے گا، اور 90 دنوں کے لیے امریکہ پر 24% اضافی ٹیرف کی شرح کو معطل کر دیا جائے گا۔ ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن کے اعلان” (ٹیرف کمیشن اعلان 2025 نمبر 5) اور (ٹیرف کمیشن اعلان 2025 نمبر 6) کے تحت مقرر کردہ اضافی ٹیرف کے اقدامات کو معطل کیا جائے گا۔

اس دفعہ چین اور امریکہ نے دو طرفہ ٹیرف کی سطح میں نمایاں کمی کی ہے، جو دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور صارفین کی توقعات کے مطابق ہے۔ یہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات کے لیے فائدہ مند ہے اور عالمی معیشت کے لیے بھی مثبت عمل ہے۔اس کے علاوہ، 2 اپریل کے بعد امریکہ کی جانب سے عائد کردہ اضافی ٹیرف  کے جواب میں چین کی دیگر غیر محصولاتی جوابی کارروائیوں کو بھی چین کے متعلقہ محکمے حالیہ دنوں میں معطل یا منسوخ کر دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی خاتون اول اور برازیل کی خاتون اول کا  چائنا نیشنل گریٹ تھیٹر کا دورہ چین کی خاتون اول اور برازیل کی خاتون اول کا  چائنا نیشنل گریٹ تھیٹر کا دورہ عاطف اکرام شیخ کی نئے مینوفیکچررز کے ریفنڈ کلیمز کو ای آر ایس اور فاسٹر سسٹم پر منتقل کرنے کی تجویز چین اور برازیل مرکزی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کریں گے، چینی صدر ایف بی آر نے مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کیلئے 50سے زائد ریونیو افسران تعینات کر دیئے نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف کی تیاریاں اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ریاستی کونسل کے ٹیرف کمیشن اضافی ٹیرف

پڑھیں:

چین نے جاپان سے سمندری مصنوعات کی درآمدات معطل کر دیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے جاپان کو مطلع کیا ہے کہ وہ جاپانی سمندری مصنوعات کی درآمدات عملی طور پر معطل کر رہا ہے۔ یہ فیصلہ اْس جاری تنازع کے تناظر میں سامنے آیا ہے جو وزیراعظم تاکااِچی سانائے کے تائیوان سے متعلق بیان کے بعد پیدا ہوا تھا۔ تاہم چینی نوٹیفکیشن میں اْن کے بیان کا ذکر شامل نہیں ہے۔ اس کے بجائے، اس میں فوکو شیما دائی اِچی جوہری بجلی گھر میں جمع ہونے والے، صفائی کے عمل سے گزارے گئے اور کثافت کم کردہ پانی سے متعلق تشویش کا ذکر کیا گیا ہے۔یہ بجلی گھر 2011 ء کے زلزلے اور سونامی میں پگھلاؤ کا شکار ہوا تھا۔ پگھلے ہوئے ایندھن کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال ہونے والا پانی، سالہا سال سے بارش اور زیرِ زمین پانی کے ساتھ شامل ہوتا رہا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے مالی انعامات کا اعلان
  • انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری
  • امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
  • شیعہ علماء کونسل کا لاہور میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ محمد نعمان کی حمایت کا اعلان
  • امریکہ سے مریم نواز کے نام خط آگیا ، تعریفوں کے پل باندھ دئیے
  • چین نے جاپان سے سمندری مصنوعات کی درآمدات معطل کر دیں
  • پاک بھارت جنگ، چینی ہتھیاروں کیساتھ پاکستان کی کارکردگی نمایاں رہی، امریکی کانگریس کی رپورٹ
  • فلسطین دشمنی پر مبنی سلامتی کونسل کی قرارداد
  • ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟
  • جاپان کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا کوئی حق نہیں،چینی مندوب