ترجمان حریت قیادت کا کہنا ہےکہ کشمیری عوام کی حقیقی قیادت، جن میں سے بیشتر بھارتی جیلوں میں قید ہیں، کو مجوزہ مذاکرات میں شامل کیا جانا چاہیے تاکہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے کسی بھی حل کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی اور تنازعہ کشمیر پر امریکہ کی ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ثالثی کی پیشکش پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے حتمی حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان بامعنی مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے میں کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کشمیری عوام کی حقیقی قیادت، جن میں سے بیشتر بھارتی جیلوں میں قید ہیں، کو مجوزہ مذاکرات میں شامل کیا جانا چاہیے تاکہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے کسی بھی حل کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے تجارت اور امن کو ترجیح دینے کے ساتھ ساتھ، اب وقت آ گیا ہے کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل، خطے میں سیاسی اور اقتصادی استحکام کو فروغ دینے کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کرے۔ حریت ترجمان نے مزید کہا کہ حریت قیادت کی شرکت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ سب سے زیادہ متاثرہ کشمیری عوام کی آواز سنی جائے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے ستمبر 2019ء میں بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ کشمیری رہنمائوں کے ساتھ سیاسی روابط دوبارہ شروع کرے اور مقبوضہ علاقے میں رائے شماری کرائے جس کا بھارت نے کشمیریوں سے وعدہ کیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے بھی 9 ستمبر 2019ء کو مسئلہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی تسلط پسندانہ عزائم اور ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسیوں کو ترک کرے اور مذاکرات کے لیے مخلصانہ اور تعمیری سوچ اختیار کرے۔ حریت ترجمان نے دو جوہری طاقتوں کے درمیان امن اور دوستی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور زور دیا کہ تنازعہ کشمیر کا پرامن حل خطے میں دیرپا امن کی کنجی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ کشمیری عوام کی کشمیر کے ثالثی کی انہوں نے زور دیا

پڑھیں:

پاک امریکہ انسداد دہشتگردی مذاکرات، بی ایل اے، داعش اور ٹی ٹی پی پر اظہار تشویش

پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے، دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے، دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق مذاکرات میں بی ایل اے، داعش اور ٹی ٹی پی سے لاحق خطرات پر موثر حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا۔

اعلامیہ کے مطابق امریکہ نے دہشت گرد تنظیموں پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔ ترجمان کے مطابق امریکہ نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات انسانی جانوں کی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • عزاداروں کیخلاف پنجاب حکومت کا کریک ڈاؤن، علامہ شبیر میثمی کی پریس کانفرنس
  • پاک امریکہ انسداد دہشتگردی مذاکرات، بی ایل اے، داعش اور ٹی ٹی پی پر اظہار تشویش
  • بھارت کے یوم آزادی سے قبل مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ مزید سخت
  • چین ۔ امریکہ اسٹاک ہوم معاشی و تجارتی مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
  • کشمیر پاکستان کی شہ رگ، دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دیں گے، کشمیریوں کا عزم
  • مودی کے پاس استعفے یا کنٹرولڈ آپریشن کا آپشن، اب کی بار پہلے سے زیادہ سخت جواب ملےگا، وزیراعظم آزاد کشمیر
  • بزرگ حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کی 17ویں برسی؛ کشمیریوں کا عزم، شہدا کا مشن جاری رکھنے کا اعلان
  • ’کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب بھرپور ہو گا،‘ عاصم منیر
  • فیک کاونٹرز اور خواتین کو بطورِ جنگی ہتھیار استعمال کرنا۔۔۔ بھارت کی اخلاقی شکست
  • مقبوضہ وادی میں کالے قوانین