کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ 

کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی، کے الیکٹرک نے مارچ 2025 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 22 مئی کو سماعت کرے گا۔

اتھارٹی سماعت کے بعد کے الیکٹرک کی درخواست پر حتمی فیصلہ کرے گی، گزشتہ ماہ کے ایف سی اے میں کے ای صارفین 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کے ریلیف سے محروم رکھا گیا تھا۔ 

فروری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 64 پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا، کے الیکڑک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کی درخواست کی تھی۔

کے الیکڑک کی درخواست سے صارفین کو 6 ارب 66 کروڑ روپے کا ریلیف ملنا تھا، نیپرا اتھارٹی نے فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں سے 3 ارب روپے روک لئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیسے فی یونٹ کے الیکٹرک کی درخواست کی مد میں

پڑھیں:

افغانستان کوجہاں سستی راہداری ملے وہاں چلے جائیں ،وزیرِ دفاع

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک )وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کے نائب وزیرِ اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ افغانستان کا اپنا اندرونی معاملہ ہے، انہیں جہاں سے سستی راہداری ملے گی وہ وہاں چلے جائیں گے، ہمارے لیے یہ ریلیف ہونا چاہیے۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جتنا مال کراچی پورٹ سے افغانستان کے لیے بک ہوتا ہے وہ سارا پاکستان آ جاتا ہے، اگر افغانستان والے ایران، ترکی، ترکمانستان یا بھارت سے مال منگوانا چاہتے ہیں تو ضرور منگوائیں۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے کرم سے اس میں ہمیں کوئی معاشی نقصان نہیں ہے، پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے، افغانستان ایسا فیصلہ کرتا ہے تو ان کی پاکستان میں آنے جانے کی ٹریفک کم ہو جائے گی۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آمد و رفت کم ہو گی تو تجارت کے روپ میں یا کسی بھی طرح جو دہشت گردی پاکستان میں پھیلتی ہے وہ کم ہو جائے گی، پاکستان کے لیے بارڈر مینجمنٹ بھی بہتر ہو جائے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تو بلیسنگ اِن ڈسگائز ہے کہ وہ کوئی اور راستے ڈھونڈ رہے ہیں، افغانستان ایسا فیصلہ کرتا ہے تو اس سے پاکستان کا فائدہ ہی ہو گا کوئی نقصان نہیں ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان کوجہاں سستی راہداری ملے وہاں چلے جائیں ،وزیرِ دفاع
  • پاکستانی صارفین کیلئے ٹک ٹاک کے 3 نئے فیچرز متعارف
  • 27ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان، وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ
  • قومی اسمبلی سے 27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
  • 27ویں ترمیم: 4 ہائیکورٹس ججز کے تبادلوں اور ایک کے مستعفی ہونے کا امکان
  • امریکی سینیٹ میں فنڈنگ بل منظور، طویل شٹ ڈاؤن ختم ہونے کا امکان
  • وزیراعظم پیکج:نیپرا کی جانب سے درخواست پر   سماعت آج  ہو گی
  • گیس اور بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی کوشش صنعتی مخالف ہیں،فیصل معیز خان
  • کراچی تاریخ کے بدترین بجلی کے بحران کی زد میں ہے، روشنیوں کا شہر اندھیر نگری بن گیا، عتیق میر