کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ نے بڑا اعلان کر دیا۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ کراچی کی صنعت اور رہائشیوں کو سیپرا کے تحت سستی بجلی فراہم کی جائے گی، سستی بجلی کے نرخ کے الیکٹرک کی نسبت بہت کم ہوں گے۔

وزیرِ توانائی سندھ نے کہا کہ بجلی ہم خود بنائیں گے اور ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں گے، بجلی کے نرخ بھی اب ہم خود طے کر سکیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایس ٹی ڈی سی کی ترسیل شدہ بجلی کا نیپرا کے نرخوں سے تعلق نہیں ہوگا اور ایس ٹی ڈی سی سے ترسیل کی گئی بجلی کا نرخ نیپرا سے بہت کم ہوگا، سیپرا میں لوگوں کو بھرتی کر لیا گیا ہے اور رواں ماہ اگست ہی نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہماری بنیادی توجہ کا مرکز اکنامک زونز ہیں، ہماری کوشش ہے کہ سیپرا کے تحت بجلی کی پہلی ترسیل کے فور کے گرڈ کو فراہم کی جائے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نے سندھ اسمبلی سے سیپرا کو آئینی طور پر منظور کروا لیا ہے، اب کراچی کے شہری بھی سستی بجلی حاصل کر سکیں گے، تاہم ترسیلی نظام ایس ٹی ڈی سی کے پاس ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے بورڈ میں سندھ کی نمائندگی نہیں ہے، وفاق کے 3 ڈائریکٹر ہیں۔ وفاق سے کہا ہے کہ 1 نمائندہ وفاق کا ہو اور باقی 2 سندھ سے ہوں۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا کے الیکٹرک کو سولر پارکس کے ذریعے سستی بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ ہوا ہے، کے الیکٹرک سے کہا ہے کہ سولر سے جب بجلی بن رہی ہے تو مہنگے ایندھن والی بجلی نہ خریدیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایس ٹی ڈی سی کے الیکٹرک سستی بجلی نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی، سائیٹ ایریا میں بجلی کا تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے شخص جاں بحق

کراچی:

شہر قائد کے سائیٹ ایریا میں حبیب بینک پل کے قریب بجلی کا تار چوری کرنے کی کوشش کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق، متوفی کی عمر تقریباً 26 سال ہے جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص حلیے سے نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی ایک مرتبہ پھر بجلی کی بندش سے تاریکی میں ڈوب گیا
  • 3 لاپتا افراد کیس: سندھ حکومت، ڈی جی رینجرز سے جواب طلب
  • عوام کو صاف اور وافر پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘وزیراعلیٰ
  • ٹرمپ ٹیرف سے کھربوں کی آمدنی: امریکی شہریوں میں فی کس 2 ہزار ڈالر تقسیم کرنے کا اعلان
  • کراچی، سائیٹ ایریا میں بجلی کا تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے شخص جاں بحق
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بے بنیاد اور نفرت انگیز بیان، عوام کا شدید ردعمل
  • ایچ پی وی ویکسین کے نتائج نہ مل سکے‘ سندھ حکومت نے پھر بھی ویکسین کیلیے 797 ملین روپے مختص کردیے
  • بجلی 48پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری
  • کریم آباد شہر کا معاشی حب ‘ ضلع وسطی کا تجارتی مرکز ‘ سندھ حکومت نے انڈر پاس کے نام پر تباہ کر دیا‘ منعم ظفر
  • اسلام آباد پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری، کرکٹ سیریز کے دوران متبادل راستوں کا اعلان