ویب ڈیسک: پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی ہے جبکہ 5 ویں اور 8 ویں جماعت کے امتحانات سرکاری طور پر لینے سمیت اہم اقدامات کی منظوری دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس ہوا ہے، جس میں میں 130 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں پنجاب میں صنعتی ورکرز کے لیے 1220 فلیٹس دینے کی منظوری دی گئی ہے، لیبر کمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں قرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹس ملیں گے۔

الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب نے ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے اور صنعتی ورکرزکے لئے مزید 3 ہزار فلیٹس بنانے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے۔

پنجاب کابینہ نے ہنر مند، نیم ہنرمند اور دیگر 102 کیٹگری میں ورکرز کی تنخواہ یکساں طور پر 40 ہزار کرنے کی منظوری دی ہے۔

مریم نواز نے فلڈ ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کے لیے 50، 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ نے طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے دوران ریلیف کارروائیوں پر ریسکیو 1122کو سراہا ہے۔

خاتون نے بوائے فرینڈ سے تحفے کے طور پر لیے آئی فونز فروخت کرکے اپنا گھر خرید لیا

صوبائی کابینہ نے پنجاب میں 5 ویں اور 8 ویں جماعت کے امتحانات سرکاری طور پر لینے کی منظوری دی ہے، پانچویں کلاس کے طلبہ کا جائزہ اور آٹھویں کلاس کے طلبہ کا باقاعدہ امتحان ہوگا۔

اس کے علاوہ پنجاب کابینہ نے ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جیلوں میں قیدیوں کے لیے باقاعدہ انڈسٹری قائم کرنے کا حکم دیا اور کہا ہے کہ مزدوری کرنے والے قیدیوں کو اجرت بھی ملے گی جبکہ انہوں نے جیلوں میں مانیٹرنگ کا تھرڈ پارٹی سسٹم وضح کرنے کی ہدایت کی ہے۔

4 روزہ تعطیلات، بڑی خوشخبری آگئی

مریم نواز کی ہدایت پر سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تاریخی اقدام کیا گیا ہے۔ پیٹرول پمپس کے قیام کے لیے آن لائن ایپلی کیشن کی منظوری دی گئی ہے۔

سرمایہ کاروں کو 16 کے بجائے صرف 6 دستاویزات پیش کرنے ہوں گے، آن لائن اپلائی کرکے سرمایہ کار آن لائن این او سی حاصل کر سکیں گے۔

پنجاب میں پہلی مرتبہ ورکرز کی سیفٹی کے لیے جامع رولز کی منظوری دی گئی ہے، پنجاب ایکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ رولز 2024 کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

ہانگ کانگ میں طوفانی بارشوں نے 141 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے سیوریج اور تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کی سیفٹی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے اور ورکرز کی سیفٹی یقینی بنانے کے لیے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو انفورسمنٹ فورس بنانے کی ہدایت کی ہے۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کی منظوری دی گئی ہے دینے کی منظوری پنجاب کابینہ مریم نواز کابینہ نے کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ

ریاض(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ ہو گئے۔ ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر عزت مآب محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے وزیراعظم کو پرتپاک الوداع کہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر یہ دورہ کیا۔ سرکاری سطح پر اس دورے کو پاک سعودی تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کابینہ کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں اہم اجلاس
  • ڈیلی ویجز ڈینگی ورکرز کو مستقل کرنے کا فیصلہ
  • قربانیوں کا صلہ ترقیاں بند اور کٹوتیاں؟
  • سی ڈی اے بورڈ کا 16واں اجلاس،قبر کھدائی اور میت بس کے چارجز معاف کرنے کے فیصلہ کی منظوری
  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کی بڑی مشکل آسان
  • سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کا پرانا نظام بحال
  • وزیراعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ
  • اسلام آباد پولیس کا سرکاری ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس مہم کا آغاز
  • توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے تحائف کی تفصیلات جاری، کس کو کیا ملا؟
  • آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی، مریم نواز