پنجاب کابینہ، ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
پنجاب کی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میں صنعتی ورکرز کے لیے فلیٹس دینے کی منظوری دی گئی، لیبر کمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں ورکرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹس ملیں گے، ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی کابینہ کے اجلاس میں صنعتی کارکنوں کے لیے 1220 فلیٹس، ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28واں اجلاس ہوا جس میں متعدد اہم امور پر غور کیا گیا، صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی سمیت دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب میں صنعتی ورکرز کے لیے فلیٹس دینے کی منظوری دی گئی، لیبر کمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں ورکرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹس ملیں گے، ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں سرکاری زمین پر ٹیلی کام ٹاورز کیلئے لیز کی منظوری زیر غور آئی، چائلڈ لیبر کی روک تھام سے متعلق قواعد 2024ء کے مسودے پر بھی غور کیا گیا، پنجاب چیریٹی کمیشن میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کی تجویز زیر غور رہی۔ صوبائی کابینہ نے ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی، جیلوں میں قیدیوں کیلئے باقاعدہ انڈسٹری قائم کرنے کا حکم بھی دیا گیا، فلڈ ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کیلئے 50، 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔ پنجاب کابینہ نے ورکرز کی تنخواہ یکساں طور پر 40 ہزار کرنے کی منظوری بھی دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دینے کی منظوری اجلاس میں کرنے کی
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔