کم از کم تنخواہ میں اضافہ، صنعتی ورکرز کےلیے مفت گھروں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: پنجاب کابینہ نے کم از کم تنخواہ میں اضافے اور صنعتی ورکرز کےلیے مفت فلیٹس کی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت پنجاب کابینہ اجلاس میں 130 نکاتی ایجنڈا کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں پنجاب میں صنعتی ورکرز کیلئے1220 فلیٹس دینے کی منظوری دیدی گئی، لیبرکمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں ورکرز کوبذریعہ قرعہ اندازی فلیٹس ملیں گے۔
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز مسترد کردی۔ صنعتی ورکرز کیلئے مزید3ہزار فلیٹس بنانے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیدیا۔
اجلاس میں ہنرمند، نیم ہنرمند اور دیگر102 کیٹگری میں ورکرز کی تنخواہ 40 ہزار کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے فلڈ ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کیلئے 50،50ہزارروپے انعام کا اعلان کردیا۔ کابینہ نےطوفانی بارشوں کےبعد سیلاب کےدوران ریلیف کارروائیوں پرریسکیو 1122کو سراہا۔
تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: صنعتی ورکرز کی منظوری
پڑھیں:
مریم نواز کی ہدایت پر جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز، رنگا رنگ تقاریب، پرچموں کی بہار
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز ہو گئیں۔ اناسیواں جشن آزادی منانے کی تقریبات کا دوسرا دن ہے۔ پنجاب میں تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر جشن آزادی کے سلسلے میں رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد کیاگیا۔ پنجاب بھر میں قومی پرچموں کی بہار آ گئی، گلیاں، بازار، چوک چوراہے، راستے خوبصورتی سے سجا دئیے گئے۔ گجرات، خانیوال، ساہیوال، خوشاب میں بھی جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز ہو گئیں۔ جھنگ، وہاڑی، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، چنیوٹ، سرگودھا، چکوال میں بھی جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جہلم میں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر صحت جنرل اظہر کیانی نے جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔ پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ جنرل اظہر کیانی سمیت دیگر افراد نے جشن آزادی پر خاص طور پر تیار کردہ کئی میٹر طویل پرچم کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرانے کی خصوصی تقاریب کے انعقاد اور گھروں کو جھنڈیوں اور پرچموں سے سجانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سکولوں میں بھی مختلف تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔ جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے۔ عوام کی بڑی تعداد جشن آزادی پر خوبصورت سجاوٹ دیکھنے سڑکوں پر نکل آئے۔ بچے جشن آزادی تقریبات میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے موضع محرم سیال میں تیزاب گردی کے واقعہ پر سخت غم وغصہ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آر پی او فیصل آباد سے فوری رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متاثرہ بشریٰ فاطمہ کے بہترین علاج کی ہدایت کی ہے۔