وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں 130 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب کے صنعتی ورکرز کے لیے بڑی خوشخبری سنائی گئی اور لیبر کمپلیکس سندر، قصور اور لیبر کالونی ٹیکسلا میں 1220 فلیٹس الاٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔ فلیٹس قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے مزید 3 ہزار فلیٹس کی فوری تعمیر کے احکامات بھی جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ کے 25ویں اجلاس میں کیا اہم فیصلے کیے گئے؟

کابینہ نے ہنرمند، نیم ہنرمند اور 102 دیگر کیٹیگریز میں شامل ورکرز کی تنخواہ 40 ہزار روپے یکساں طور پر مقرر کرنے کی منظوری دی۔ فلڈ ڈیوٹی انجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کے لیے وزیراعلیٰ نے 50، 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔ ریسکیو 1122 کی سیلابی صورتحال میں امدادی کارروائیوں کو سراہا گیا۔

اجلاس میں پنجاب میں پانچویں جماعت کے طلبہ کے لیے جائزہ اور آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لیے باقاعدہ امتحانات سرکاری سطح پر لینے کی منظوری دی گئی۔ سرکاری ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے جیلوں میں قیدیوں کے لیے باقاعدہ انڈسٹری قائم کرنے اور انہیں اجرت دینے کا اعلان کیا۔ قیدیوں کی نگرانی کے لیے تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروانے کی ہدایت بھی دی گئی۔

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے پیٹرول پمپس کے قیام کے لیے آن لائن اپلائی اور این او سی کے حصول کی سہولت منظور کی گئی۔ اب صرف 6 دستاویزات درکار ہوں گی۔ پہلی بار ورکرز کی سیفٹی کے لیے جامع قوانین ’پنجاب ایکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ رولز 2024‘ کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے سیور لائن اور تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کو انفورسمنٹ فورس بنانے کا حکم دیا۔

چائلڈ لیبر کی روک تھام کے لیے ’پنجاب رسٹریکشن آن ایمپلائیمنٹ آف چلڈرن رولز 2024‘ کی منظوری دی گئی۔ سرکاری و نجی یونیورسٹیوں میں خزانچی، رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی کا یکساں طریقہ کار منظور کیا گیا۔ وائس چانسلرز کی مارکیٹ بیسڈ ہائرنگ پر اتفاق کیا گیا اور تقرری کے لیے کم از کم 80 فیصد مارکس کا معیار طے کیا گیا۔

ٹریفک نظام میں انقلابی قدم کے طور پر 90 دن کے اندر اے آئی بیسڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے اور ایکسل روڈ مینجمنٹ سسٹم کے فوری نفاذ کی ہدایت دی گئی۔ پنجاب کے 5 ڈویژنز میں واسا کے قیام اور مزید 13 شہروں تک توسیع کی منظوری دی گئی۔ سرکاری ہسپتالوں میں نرسز کے لیے پیڈ انٹرن شپ کا آغاز بھی منظور ہوا۔

کسان کارڈ پروگرام کے تحت 6 لاکھ 90 ہزار کسانوں کو 93 ارب روپے جاری کیے گئے جن میں سے 47 ارب زرعی مداخل پر خرچ کیے جا چکے ہیں۔ ہائی ٹیک میکانائزیشن منصوبے کے تحت نئے ٹریکٹر سازی کے کارخانے قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ مقامی پرندوں کے تحفظ کے لیے ڈیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل و دیگر اداروں سے ایم او یو اور ریگولیٹری فریم ورک بھی منظور کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کو 2.

6 ارب روپے سیلاب متاثرین کے لیے جاری کرنے کی منظوری، ری آؤٹ مینجمنٹ پولیس میں کانسٹیبل بھرتی، وال سٹی اتھارٹی میں تین نئی اسامیاں، پنجاب چیئریٹیز کمیشن میں بھرتیوں کی پابندی میں نرمی، اور جعلی خیراتی اداروں کی سکروٹنی کا سخت نظام بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ رہا۔ فیک اداروں کی رپورٹ ہر چار ماہ بعد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

پھاٹا کے بجٹ کی منظوری کا اختیار گورننگ باڈی کو دینے اور اس کی مانیٹرنگ کا نظام وضع کرنے کی منظوری دی گئی۔ انرجی ہولڈنگ کمپنی، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اداروں میں ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع دی گئی۔ لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو اسکول ونگ کے ساتھ منسلک کرنے اور 590 ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی منظوری دی گئی۔

ایس پی یو، خواتین پر تشدد کے سدباب کے لیے قائم سینٹر ملتان، پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز، ڈرائیورز، پیٹرول اسسٹنٹس، اور سکل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں نئی بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔ وائلڈ لائف، کوالٹی کنٹرول بورڈ، اسپتالوں، اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی میں بھی بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ: اسپیشل افراد، بزرگوں اور طلبہ کے لیے مفت سفر کی منظوری

سیمنٹ پلانٹس کے این او سی کی مدت میں توسیع، سپورٹس بورڈ کی تنظیم نو، اہم مہمانوں کی سیکیورٹی کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں، پنجاب ڈرگ رولز میں ترمیم، انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایکٹ 2025، ٹیلی کام سیکٹر کو سرکاری اراضی پر لیز، شوگر کین ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ اور لوکم ریکروٹمنٹ ایکٹ 2025 کی بھی منظوری دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پنجاب کابینہ فیصلوں کی منظوری کابینہ اجلاس کم از کم اجرت مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پنجاب کابینہ فیصلوں کی منظوری کابینہ اجلاس مریم نواز وی نیوز کرنے کی منظوری دی کی منظوری دی گئی پنجاب کابینہ بھی منظور کی ہدایت کیا گیا کے لیے

پڑھیں:

ملک گیر احتجاج کی کال، پی ٹی آئی کا ریحانہ ڈار سمیت کئی کارکنوں کی گرفتاری کا دعویٰ

ملک گیر احتجاج کی کال، پی ٹی آئی کا ریحانہ ڈار سمیت کئی کارکنوں کی گرفتاری کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے ملک گیر احتجاجی تحریک کے باضابطہ آغاز کے بعد پارٹی کے ایک رہنما اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عمران خان توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق کیس میں5 اگست 2023 سے جیل میں ہیں اور 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں، ان پر 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات کے سلسلے میں دہشت گردی کے الزامات کے تحت دیگر مقدمات بھی زیرِ التوا ہیں۔

عمران خان نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی تھی، جو ان کی گرفتاری کو دو سال مکمل ہونے کے موقع پر آج اپنے ’عروج‘ پر پہنچنا تھی, پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ 5 اگست احتجاج کا نقطۂ آغاز ہے، مگر اسے ’آخری کال‘ نہ سمجھا جائے۔

پی ٹی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ ’ریحانہ ڈار جیسی بزرگ خاتون کو پنجاب پولیس جس طرح گھسیٹ رہی ہے، وہ انتہائی شرمناک منظر ہے‘۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کردہ ایک ویڈیو میں ریحانہ ڈار کو دکھایا گیا، جو 2024 کے عام انتخابات میں سیالکوٹ سے مسلم لیگ (ن) کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف امیدوار تھیں، اور پولیس اہلکار انہیں وین میں زبردستی بٹھا رہے ہیں۔

پارٹی نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اخلاقیات اور شرافت کے تمام اصول روند چکے ہیں اور پستی کے نئے درجے تک گرگئے ہیں۔

پی ٹی آئی بہاولپور کے اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں احتجاج کرنے والے اس کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے، پارٹی کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں کارکنوں کو پولیس وین میں سوار ہوتے وقت فتح کا نشان بناتے ہوئے دکھایا گیا، جب کہ پولیس اہلکار لاٹھیوں سے لیس نظر آئے۔

پی ٹی آئی ملتان نے الزام لگایا کہ لاہور میں اس کے جلسے پر پولیس نے ’حملہ‘ کیا، جس میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، شیئر کی گئی تصاویر میں ایک گاڑی کی پچھلی کھڑکی کو ٹوٹا ہوا اور اس میں سوراخ دیکھا جا سکتا ہے۔

اسد قیصر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پنجاب اور کشمیر میں پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ شیان بشیر نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے تقریباً 200 چھاپے مارے اور پارٹی کارکنوں کو حراست میں لیا، جنہیں مبینہ طور پر حلف نامے جمع کروانے کے بعد رہا کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپارلیمنٹ ہاؤس پر بھاری نفری تعینات، قیدی وینز اور اینٹی رائٹ دستے پہنچ گئے، اہم گرفتاریاں متوقع پارلیمنٹ ہاؤس پر بھاری نفری تعینات، قیدی وینز اور اینٹی رائٹ دستے پہنچ گئے، اہم گرفتاریاں متوقع پاک چین دوستی افلاک سے بھی وسیع اور بلند ہو چکی ہے ، وفاقی وزیر احسن اقبال وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو 26 ویں ترمیم پر مذاکرات کی دعوت دیدی عمران خان کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر عدالتیں کرپشن کا حصہ ہیں، کون سا جج کرپٹ ہے، اچھے طریقے سے جانتا ہوں، جسٹس محسن اختر کیانی بھارت کی کشمیر کو اپنی ریاست بنانے کی کوشش قبول نہیں کریں گے: اسحاق ڈار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مفت ای بائیکس، ای رکشوں پر سبسڈی کی منظوری دے دی گئی
  • پنجاب کابینہ، ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری
  • پنجاب کابینہ اجلاس؛ کم از کم میں اضافہ، صنعتی ورکرز کیلئے مفت فلیٹس کی منظوری
  • پنجاب کابینہ کی بیوہ کوتاحیات پنشن، 5ویں،8ویں کاامتحان سرکاری سطح پر لینےسمیت اہم اقدامات کی منظوری
  • پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کی منظوری دیدی
  • کم از کم تنخواہ میں اضافہ، صنعتی ورکرز کےلیے مفت گھروں کا اعلان
  • ملک گیر احتجاج کی کال، پی ٹی آئی کا ریحانہ ڈار سمیت کئی کارکنوں کی گرفتاری کا دعویٰ
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ اجلاس، بیشتر ایجنڈا آئٹمز پیش
  • اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے، امداد کے منتظر 36 افراد سمیت مزید 74 فلسطینی شہید