پنجاب کابینہ اجلاس؛ کم از کم میں اضافہ، صنعتی ورکرز کیلئے مفت فلیٹس کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کابینہ نے کم از کم تنخواہ میں اضافے اور صنعتی ورکرز کےلیے مفت فلیٹس کی منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت پنجاب کابینہ اجلاس میں 130 نکاتی ایجنڈا کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں پنجاب میں صنعتی ورکرز کیلئے1220 فلیٹس دینے کی منظوری دیدی گئی، لیبرکمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں ورکرز کوبذریعہ قرعہ اندازی فلیٹس ملیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز مسترد کردی۔ صنعتی ورکرز کیلئے مزید3ہزار فلیٹس بنانے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیدیا۔
مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت سلب کرنیوالےستیہ پال ملک چل بسے
اجلاس میں ہنرمند، نیم ہنرمند اور دیگر102 کیٹگری میں ورکرز کی تنخواہ 40 ہزار کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے فلڈ ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کیلئے 50،50ہزارروپے انعام کا اعلان کردیا۔ کابینہ نےطوفانی بارشوں کےبعد سیلاب کےدوران ریلیف کارروائیوں پرریسکیو 1122کو سراہا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: صنعتی ورکرز کی منظوری ورکرز کی
پڑھیں:
آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹ کو زمین بوس کر دیا گیا: محکمہ ماحولیات پنجاب
---فائل فوٹومحکمۂ ماحولیات پنجاب نے لاہور میں انسدادِ اسموگ آپریشن کے تحت آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹ کو زمین بوس کر دیا۔
محکمۂ ماحولیات پنجاب کے ترجمان کے مطابق ایک ہی رات میں دو بار سرکاری سِیل توڑنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
محکمۂ ماحولیات پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صنعتی یونٹ سے بھاری مقدار میں کاربن کے تھیلے، غیر قانونی اسٹوریج اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیرِ اطلاعات پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خصوصی مانیٹرنگ ٹیموں کی انسدادِ اسموگ آپریشن کے تحت 24 گھنٹے نگرانی جاری ہے، صنعتی اسموگ کے خلاف فیصلہ کُن آپریشن جاری رہے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحول سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، سِیل توڑنے والے صنعتی مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔