ملک ہمارا فخر، جشن آزادی شہریوں کے جذبے، قومی یکجہتی کی دلیل ہے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے الحمراء کلچرل کمپلیکس میں شاندار میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، کنسرٹ کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جو لائیو میوزک کے ساتھ پیش کیا گیا۔ تقریب میں معروف اور مقبول گلوکاروں نے ملی نغمے اور دیگر گیت پیش کر کے حاضرین سے زبردست داد سمیٹی۔کنسرٹ میں شائے گل، بلال سعید اور سجاد علی سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کنسرٹ میں شہریوں کی بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمارا فخر ہے اور جشنِ آزادی کے موقع پر شہریوں کا جذبہ اس بات کی دلیل ہے کہ ہم آج بھی قومی یکجہتی، محبت اور امن کے عزم پر قائم ہیں۔ کنسرٹ کا مقصد نوجوانوں میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا اور آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ہم لبنان کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دینگے، شیخ نعیم قاسم
اپنے ایک خطاب میں حزب الله کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سال 2000ء میں لبنان کی آزادی کے بعد، سب اسرائیل کو ایک دشمن سمجھتے ہیں، اس لئے اس کے ساتھ ایک دشمن کے طور پر پیش آیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" كے سیكرٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم" نے کہا کہ 22 نومبر 1943ء میں جو آزادی لبنان كو ملی وہ قید و بند، صعوبتوں اور جدوجہد کے بغیر حاصل نہیں ہوئی۔ آزادی، درحقیقت زمین اور غیر ملکی تسلط سے نجات کا نام ہے۔ ہم 10,452 مربع کلومیٹر پر پھیلے لبنان کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم لبنان کا ایک انچ بھی کم نہیں ہونے دیں گے۔ ہم ایک آزاد اور بیرونی مداخلت سے پاک لبنان چاہتے ہیں۔ سال 2000ء میں لبنان کی آزادی کے بعد، سب اسرائیل کو ایک دشمن سمجھتے ہیں، اس لئے اس کے ساتھ ایک دشمن کے طور پر پیش آیا جائے۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت صرف جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں بلکہ اسرائیل کے ان اقدامات کا مقصد ایک مکمل جارحیت ہے جس کے ذریعے وہ لبنان کی خود مختاری کو چھین لینا چاہتا ہے۔ انہوں نے لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن دستے (UNIFIL) پر اسرائیل کے حملوں کا حوالہ دیا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ (UNIFIL) نے گزشتہ روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل نے جو دیوار بنائی ہے وہ "بلیو لائن" سے آگے نکل گئی ہے، جس کی وجہ سے لبنان کے چار ہزار مربع میٹر سے زیادہ کا علاقہ ہماری عوام کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔