یوم آزادی، معرکہ حق کا جشن آج: بیرونی جارحیت پر قوم نے طاقت، اتحاد کا مظاہرہ کیا، صدر، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح کا جشن آج 14اگست کو بھرپور جوش وجذبے اور شایان شان انداز سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اسلام آباد، پشاور،کوئٹہ، کراچی، لاہور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سرکاری و نجی عمارات کو قومی پرچم، جھنڈیوں اور رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ یوم آزادی کے سلسلے میں شکر پڑیاں پریڈ گرائونڈ اسلام آباد میں دفاعی سازوسامان کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ آج 14اگست کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گرائونڈ میں عوام کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر افواج پاکستان کی جانب سے قابل فخر دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی ۔ شکر پڑیاں پریڈ گرائونڈ اسلام آباد صبح 10 بجے شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ نمائش میں معرکہ حق کے دوران استعمال کیے گئے مختلف جنگی ہتھیار، طیارے، ٹینک اور دیگر فوجی ساز و سامان شامل ہے۔ نمائش میں توپوں، راکٹ لانچر وہیکلز، جنگی سامان بردار گاڑیاں اور بکتر بند بھی شامل ہیں۔ معرکہ حق میں نمایاں کردار ادا کرنے والے راڈار بھی نمائش کا حصہ ہیں۔ نمائش میں پاک فضائیہ کی جانب سے فلائی پاسٹ اور پیرا جمپنگ کا مظاہرہ بھی ہوگا۔ مختلف سٹالز، ثقافتی پروگرامز اور فوجی بینڈز بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیغام میں قوم کو آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ہر میدان میں بے مثال عزم و ہمت اور علم و ہنر کے باب رقم کئے ہیں۔ معرکہ حق نے پاکستانی قوم کے دل میں ایک نئی امنگ اور جذبہ بیدار کر دیا ہے اور آزادی کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں۔ معرکہ حق صرف عسکری فتح نہیں بلکہ دو قومی نظریہ کی صداقت کی جیت ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں اور طبقات کو اتحاد و اتفاق سے قومی مفادات کے تحفظ اور فروغ کے لئے اشتراک عمل کی راہ اپنانے کی دعوت دیتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ سمیت تحریک آزادی کے بلند ہمت، دور اندیش قائدین اور کارکنوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل سے بھارت کے اس حملے میں اپنی تابندہ روایات دہراتے ہوئے ہماری بہادر مسلح افواج نے بنیان مرصوص بن کر دشمن کے غرور کا بت پاش پاش کر دیا۔ ہمارے شیروں اور شاہینوں کی عسکری مہارت، بہادری اور جذبہ ایمانی نے دشمن کو چند گھنٹوں میں ہی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ آزادی کی ٹھنڈی چھائوں فراہم کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہا ہے کہ میں مادر وطن کی آزادی کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ہمیں اس جرأت، اتحاد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی بدولت ہمیں آزادی کی نعمت نصیب ہوئی۔ حال ہی میں ہماری قوم نے بیرونی جارحیت کے جواب میں اپنی طاقت، عزم اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں ہماری فتح، ہماری تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔ یہ کامیابی غیر متزلزل قومی عزم، بے مثال پیشہ ورانہ مہارت اور پوری قوم کے اتحاد کا ثبوت ہے۔ بھارت کی بلاجواز جارحیت کے جواب میں ہم نے تحمل، حکمت اور بھرپور قوت سے اپنے وطن کا دفاع کیا۔ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، مگر اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ آج دنیا پاکستان کو ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھتی ہے جو امن کا خواہاں ہے مگر دبائو کے آگے نہیں جھکتا۔ آصف زرداری نے کہا کہ اس دن ہم بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کرتے ہیں۔ ان کی جرأت، انصاف اور حق خود ارادیت کی جدو جہد ہمارے دل کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کے حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کو غیر متزلزل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت فراہم کرتا رہے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ آئیے اس یوم آزادی کو اپنی تاریخ کا ایک نیا باب بنا کر اور اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک ایسے پاکستان کے لیے متحد ہوں جو انصاف، مساوات، ایمان اور خدمت خلق پر قائم ہو۔ اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو، آمین۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا مظاہرہ ا زادی کی نے کہا کہ معرکہ حق
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاج پر بیان جاری کردیا۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں، جو آپ کو میسر ہے اس کا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کرسکتے، اس جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے میں پہنچ گئی۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وہ کشمیر کی آزادی کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں، پھانسی چڑھ گئے، سینے پر گولیاں کھائیں اور پاکستان سے محبت کی ہر روز قیمت ادا کرتے ہیں۔ان کاکہنا تھاکہ کشمیرکی جنگوں میں شہید فوجیوں میں پنجابی، پختون، بلوچ اور سندھی سمیت سب شامل ہیں، پاکستان نے اپنا وجود کشمیر کی آزادی کے لیے داؤ پر لگایاہےاور لگائیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اکتوبر 1947 میں سرحد پار کرتے وقت ایک لاکھ کشمیری مسلمان شہید ہوئے تھے۔