ڈنمارک کے ایک چڑیا گھر نے فیس بک پر ایک متنازع اپیل جاری کرتے ہوئے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر ضروری مگر صحت مند چھوٹے جانور، جیسے خرگوش، مرغیاں، گنی پگ اور بعض صورتوں میں گھوڑے، عطیہ کریں تاکہ انہیں چڑیا گھر کے شکاری جانوروں کو بطور خوراک استعمال کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:5 فٹ لمبا آبی چھپکلی نما جانور 2 ریاستوں کو چکمہ دینے کے بعد گرفتار

چڑیا گھر کا مؤقف ہے کہ ان جانوروں کو نرمی سے ہلاک کرکے یورپی لِنکس جیسے گوشت خور جانوروں کی قدرتی خوراک کا حصہ بنایا جائے گا۔ حکام کے مطابق یہ طریقہ قدرتی رویوں اور شکاری جانوروں کی فلاح کے لیے ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں جانوروں کی آلائشوں سے بائیوگیس کی تیاری کا کامیاب تجربہ

سوشل میڈیا پر اس اپیل کو تنقید اور حمایت دونوں کا سامنا ہے، جبکہ چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پریکٹس نئی نہیں بلکہ برسوں سے جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹائیگر چڑیا گھر ڈنمارک زندہ جانور عطیہ کرنے کی اپیل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹائیگر چڑیا گھر زندہ جانور عطیہ کرنے کی اپیل چڑیا گھر

پڑھیں:

غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو 

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے جیوانی سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 5 کا تعلق پنجاب اور ایک کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ایک ماہ کے دوران انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث 265 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اورڈنمارک کے درمیان قرض کی فراہمی کے معاہدہ پردستخط 
  • سربراہ حزب اللہ کی سعودی عرب سے تعلقات بہتر کرنے اور اسرائیل کے خلاف اتحاد کی اپیل
  • چقندر خون بڑھانے اور دل کو مضبوط بنانے والی قدرتی سبزی
  • ایک دن میں 2 سال کی تنخواہ، یو اے ای میں اسٹیٹ ایجنٹ کیسے کام کرتے ہیں؟
  • بھارتی شہری کا دعویٰ: 33 برس سے صرف انجن آئل پی کر زندہ ہوں
  • انسانی دماغ میں فاصلہ ناپنے کا نظام دریافت، یہ قدرتی گھڑی کیسے کام کرتی ہے؟
  • اسلام آباد میں گدھا کانفرنس ، محنت کش جانور کومعاشی اثاثہ تسلیم کرنے کا مطالبہ
  • غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • ایشیا کپ: بنگال ٹائیگرز آگے جائیں گے یا افغانستان، فیصلہ سری لنکا افغان میچ پر منحصر
  • صدر ٹرمپ کا ’گولڈن ڈوم‘ منصوبہ حتمی منصوبہ بندی کے مرحلے میں داخل