دوست ممالک کیساتھ تعاون مضبوط بنانے کیلئے مشاورتی اجلاس، تجاویز کا جائزہ لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد میں وزیر خارجہ کی زیر صدارت دوست ممالک کیساتھ تعاون مضبوط بنانے کیلئے مشاورتی اجلاس میں تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، صحت، رابطہ کاری، ثقافت اور زراعت سمیت متعدد شعبوں سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دوست ممالک کیساتھ تعاون مضبوط بنانے کیلئے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دوست ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں باہمی روابط کو مزید گہرا کرنے کے لیے مختلف اقدامات کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اجلاس میں تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، صحت، رابطہ کاری، ثقافت اور زراعت سمیت متعدد شعبوں سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں وزیرِ تجارت، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور طارق باجوہ شریک ہوئے۔ سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری ثقافت، سیکرٹری خوراک، خصوصی سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے سینئر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مضبوط بنانے کی دوست ممالک اجلاس میں
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔