سندھ حکومت کا کراچی میں سستی بجلی دینے کا منصوبہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
کراچی (ویب ڈیسک )کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کے نرخ کم کرنے کی سمت ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت جلد کراچی کے رہائشی اور صنعتی صارفین کو کے الیکٹرک کے مقابلے میں کم قیمت پر بجلی فراہم کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بجلی “سیپرا” کے تحت پیدا اور فراہم کی جائے گی، اور ترسیل کا کام سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (STDC) کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس نظام میں نرخوں کا تعین صوبہ خود کرے گا، جو نیپرا کے مقررہ نرخوں سے واضح طور پر کم ہوں گے۔
ناصر شاہ نے وضاحت کی کہ ابتدائی مرحلے میں ترجیح اکنامک زونز کو دی جائے گی، اور پہلی ترسیل فور کے گرڈ کو فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق اسمبلی سے سیپرا کی منظوری بھی لی جا چکی ہے اور رواں ماہ اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔
وزیر توانائی نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کے بورڈ میں صوبے کی نمائندگی نہ ہونے کا مسئلہ وفاق کے سامنے اٹھایا گیا ہے، اور تجویز دی گئی ہے کہ بورڈ میں ایک نمائندہ وفاق جبکہ دو سندھ سے شامل کیے جائیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت صوبے کے سولر پارکس سے سستی بجلی فراہم کی جائے گی، اور کے الیکٹرک سے کہا گیا ہے کہ جب سولر بجلی دستیاب ہو تو مہنگے ایندھن سے پیدا ہونے والی بجلی نہ خریدی جائے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک
پڑھیں:
اسپیشل برانچ سندھ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ، پیپرلیس نظام متعارف کرایا جائے گا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کے مختلف شعبوں میں اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن اور تنظیم نو کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں اسپیشل برانچ کو مکمل طور پر پیپرلیس اور جدید ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز، اسٹیبلشمنٹ، آئی ٹی، فائنانس اور اسپیشل برانچ سمیت ایس ایس پیز اور اے آئی جیز نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شعبہ اس وقت عوامی سہولت کے تحت پاسپورٹ اور اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن آن لائن فراہم کر رہا ہے۔