پاک افواج نے بھارت کو دھول چٹائی، ملک ترقی کے نئے سفر پر گامزن: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
لاہور(نیٹ نیوز) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے الحمرا کلچرل کمپلیکس لاہور میں جشنِ آزادی کے موقع پر منعقدہ عظیم الشان کنسرٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان آج ایک نئے سفر پر گامزن ہے، جہاں آپریشن "بنیان مرصوص" کے بعد ملک ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا پاک افواج نے نہ صرف سرحدوں پر بھارت کو شکست دی بلکہ اس کی پراکسیز کو بھی ناکام بنایا۔کنسرٹ میں صوبائی وزیر شافع حسین،فیصل کھوکھر، معاون خصوصی سلمیٰ بٹ،سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد،چیئرمین الحمرا رضی احمد و دیگر سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے شریک نوجوانوں، فنکاروں اور شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہم نے اپنی آزادی کا تحفظ کرنا ہے۔ حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی آج ہمارا تھیم ہے۔ یہ وہ مشن ہے جسے ہم نے ہر حال میں جاری رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے مختلف علاقوں میں جنگ چھیڑنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن قوم کو اپنی افواج پر مکمل اعتماد ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم، اپنے والد کے انتقال کے باوجود قومی جذبات کے پیشِ نظر تقریب میں شرکت کرنا چاہ رہے تھے۔ ان کی اس قربانی کو بھرپور سراہا جائے گا۔ عظمیٰ بخاری نے بتایا 6 ستمبر کو ایک خصوصی ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عاطف اسلم دوبارہ پرفارم کریں گے۔ایونٹ کی ٹکٹوں پر رش کے باعث قیمت رکھی گئی تھی، لیکن عوامی خواہش کے احترام میں تمام ٹکٹ ہولڈرز کو رقم واپس کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مریم نواز نے پنجاب کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑا: عظمیٰ بخاری
ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے کل پوری قوم کے سامنے پنجاب کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب اور سیلاب متاثرین پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جو سیلاب متاثرین کیلئے عملی طور پر کچھ کر نہیں سکتے وہ غیر ضروری زبان درازی بھی مت کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا، مریم نواز پنجاب کا تحفظ بھی کرنا جانتی ہیں، سیاست کرنے کیلئے اور بہت ایشوز ہیں، سیلاب کے نام پر سیاسی دکانیں بند کریں۔
پرائیویٹ ہوسٹلزمیں وارداتیں کرنےوالا2رکنی چورگروپ گرفتار
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو سیلاب متاثرین کیلئے کام کررہے ان کو کام کرنے دیں، مریم نواز اور ان کی ٹیم ہمیشہ اپنی کارکردگی عوام کو بتاتے ہیں، مخالفین مریم نواز کے فلاحی کاموں پر پوائنٹ اسکورنگ کرکے خبروں میں جگہ بناتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ جن کی اپنی کارکردگی بتانے لائق نہ ہو وہ دوسروں کے اچھے کاموں میں کیڑے تلاش کرتے ہیں، مریم نواز نے پنجاب میں میرٹ، گڈ گورننس اور شفافیت کی مثال قائم کی ہے۔
سی سی ڈی کوتوالی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ،ایک ملزم ہلاک