حصول آزادی سے تحفظ آزادی ہمارا ویژن ہے، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
صوبائی دارالحکومت کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں جشن آزادی کنسرٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و ثقافت کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، بھارت کو پاک افواج نے دھول چٹائی، حصول آزادی سے تحفظ آزادی آج ہمارا تھیم ہے، ہم نے اپنی آزادی کا تحفظ کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے حصول آزادی سے تحفظ آزادی آج ہمارا ویژن ہے۔ صوبائی دارالحکومت کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں جشن آزادی کنسرٹ سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ گلوکار عاطف اسلم والد کے انتقال کے باوجود آج کے ایونٹ میں آئے ہیں، ہم اسی طرح کا ایک اور ایونٹ 6 ستمبر کو دوبارہ کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم 6 ستمبر والے ایونٹ میں بھی پرفارم کریں گے، ہم اس ایونٹ کی ٹکٹ نہیں لگانا چاہتے تھے، لیکن بہت زیادہ رش کا خدشہ تھا، میں نے فیصلہ کیا ہے تمام لوگوں کی ٹکٹ کی رقم واپس کر دی جائے، یہ جشن آزادی کا خاص موقع ہے۔
وزیر اطلاعات و ثقافت کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، بھارت کو پاک افواج نے دھول چٹائی، حصول آزادی سے تحفظ آزادی آج ہمارا تھیم ہے، ہم نے اپنی آزادی کا تحفظ کرنا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھارت ملک کے مختلف حصوں میں اپنی پراکسیز کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے، ہم نے اپنی پاک افواج کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانا ہے اللہ اس ملک کا تاقیامت سلامت رکھے اور ہمارا ملک ترقی کی تمام تر منازل طے کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی اس قوم کو جھکا نہیں سکتا، یہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کا بھرپور احساس کرتی ہے، وزیر اطلاعات نے گفتگو کے اختتام پر پاک افواج زندہ باد کا نعرے بھی لگایا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حصول آزادی سے تحفظ آزادی وزیر اطلاعات کہنا تھا کہ پاک افواج
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔