ہم عہد دہراتے ہیں پاکستان کے عالمی وقار کو مزید بلند کرینگے: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یوم آزادی پر بیان میں کہا کہ اپنے آباؤ اجداد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ان کی لازوال قربانیوں اور ثابت قدمی سے پاکستان معرضِ وجود میں آیا، جب تک ہم "لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہﷺ" کے پرچم تلے متحد ہیں، کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی مسلح افواج اور عوام کے عزم و حوصلے کو سراہتا ہوں، اجتماعی ثابت قدمی ہماری عسکری تیاری کا مظہر ہے، یہ ایک اصولی اور مؤثر خارجہ پالیسی کی عکاسی بھی کرتی ہے، پاکستان باہمی احترام، علاقائی سکون اور امن پر مبنی سفارتکاری کے اپنے عزم پر قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم یہ عہد دہراتے ہیں کہ پاکستان کے عالمی وقار کو مزید بلند کریں گے، میں ہر شہری سے اپیل کرتا ہوں کہ متحد رہیں، جمہوری اقدار کی حفاظت کریں، ایک مضبوط، باوقار اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
عالمی صمود فلوٹیلا سے گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کیلئے اقدامات شروع
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی رہائی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے خطے میں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے سینیٹر مشتاق سمیت دیگر پاکستانی شہریوں کی عالمی صمود فلوٹیلا سے گرفتاری، پاکستان نے رہائی سے متعلق اقدامات شروع کردیئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی رہائی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے خطے میں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اس لئے دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے اتحادی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستان اپنے شہریوں کی جلد اور محفوظ واپسی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔