کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 5 روپے 2 پیسے سستی کرنے کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
کے الیکٹرک نے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 5 روپے 2 پیسے سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔
درخواست میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو 6 ارب 79 کروڑ روپے کے ریلیف کا تخمینہ ہے۔
کے الیکٹرک نے ساتھ ہی یہ درخواست بھی کر دی کہ کے الیکٹرک کی پاور پلانٹس کے اسٹارٹ اپ سمیت مختلف مدوں میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی کی رقم زیر التوا ہے جس میں سے نیپرا نے نومبر سے جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس میں سے 9 ارب 40 کروڑ روپے الگ کر لئے ہیں اور یہ رقم کراچی کے صارفین کو نومبر سے جنوری تک ملنے والے ریلیف سے کاٹی گئی ہے۔
کے الیکٹرک نے درخواست میں مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ریلیف سے بھی رقم کٹوتی کی درخواست کی ہے۔
یاد رہے کہ کراچی کی مختلف7 کاروباری تنظیمیں کے الیکٹرک کے مطالبے پر نیپرا کی طرف سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس کے ریلیف میں کٹوتی کی مسلسل مخالفت کر رہی ہیں۔
ان کا موقف رہا ہے کہ پاور پلانٹس کے اسٹارٹ اپس کے خرچے صارفین پر نہیں ڈالے جاسکتے۔
نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 22 مئی کو سماعت کرے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک فیول پرائس کی درخواست
پڑھیں:
جعفر ایکسپرس تین روز کیلئے معطل، مسافروں کے پیسے ریفنڈ
گزشتہ دنوں جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے دھماکے کے باعث ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا تھا۔ جسکی بحالی کا کام جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو تین روز کے لئے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ دنوں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دھماکے کے باعث ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا تھا۔ جس کی بحالی کا کام جاری ہے۔ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ان کے ٹکٹ کے پیسے کا مکمل ریفنڈ فراہم کر دیا گیا ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ تین دن بعد جعفر ایکسپریس کا بحال کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل بلوچستان میں ضلع مستونگ کی تحصیل دشت میں پشاور سے کوئٹہ آنیوالی جعفر ایکسپریس پر دھماکہ ہوا تھا۔ جس میں 12 افراد زخمی اور چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں، جبکہ ٹریک کو بھی نقصان پہنچا تھا۔