نوے فیصد سے زیادہ انٹرنیٹ  صارفین  کی امریکی  غندہ گردی  پر تنقید، سی جی ٹی این سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین  پر مشتمل  ایک تازہ سروے کے مطابق 91.8فیصد افراد  نے امریکہ کے ‘فینٹی نیل ٹیکس کو محصولاتی غنڈہ گردی کی  ایک قسم  قرار دیا ہے، جس کا مقصد انسداد منشیات کے شعبے میں امریکا کی  اپنی  ناکامی کو چھپانا ہے۔

سروے کے مطابق  94.

8فیصد  رائے دہندگان کا ماننا ہے کہ منشیات  کا پھیلاؤ امریکہ  میں سماجی بیماری بن چکا ہے، جبکہ 91فیصد   کی رائے ہے کہ منشیات کا بےجا استعمال  امریکی عوام کی زندگیوں کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک بن چکا ہے۔ مفاداتی گروہوں   کے اثرات سے  امریکی حکومت اقتصادی مفادات کے تحت منشیات کی قانونی حیثیت کو بڑھاوا دے رہی ہے  جو  منشیات کے مسئلے کو مزید بڑھاتا ہے۔

اسی حوالے سے، 92.8فیصد رائے دہندگان نے کہا کہ یہ صورتحال حکومت کی جانب سے منشیات کے استعمال  کی نگرانی میں بڑی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔ سروے میں، 90.8فیصد  رائے دہندگان نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کی طرف سے اپنی ذاتی ذمہ داریوں کو چھپانا اور انہیں دوسروں پر ڈالنا صرف انسداد منشیات کے بین الاقوامی تعاون کو نقصان پہنچائے گا۔ یہ  سروے سی جی ٹی این کے انگریزی ، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی زبانوں کے پلیٹ فارمز پر  جاری کیا گیا اور 24 گھنٹوں  میں  12,000 سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین نےاس میں حصہ لیا اور  اپنی رائے کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی صدر کی  انتھونی البانیز کو آسٹریلیا کے دوبارہ  وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد چینی صدر کی  انتھونی البانیز کو آسٹریلیا کے دوبارہ  وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد جاپان اپنی جارحیت کی تاریخ کو خوبصورت  دکھانے سے  باز رہے، چین  چین اور لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک  گلوبل ساؤتھ کے اہم اراکین ہیں،چینی صدر چینی وزیر خارجہ کی چین-سی ای ایل اے سی  فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شریک  وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور دنیا کی  فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی یادگار تقریبات کا... چین اور امریکہ کے مابین تعاون ہی مسائل کا درست حل ہے، چینی میڈیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سی جی ٹی

پڑھیں:

پاکستان میں کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافہ

پاکستان میں کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ حکومتی تعاون سے ملکی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمر آور ہو رہی ہیں۔

پاکستان کی معاشی بحالی اور پر اعتماد کاروباری ماحول سے متعلق گیلپ سروے کی رپورٹ جاری کردی گئی، جس کے مطابق چار سال بعد پاکستان تاریخ کی تیز ترین رفتار سے مستحکم معاشی بحالی کی جانب گامزن ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق 61 فیصد افراد نے کاروباری کارکردگی کو “اچھی” یا “انتہائی اچھی” قرار دیا، مستقبل میں بھی کاروباری حالات بہتر ہونے کی توقع، 61 فیصد نے ترقی کی پیش گوئی برقرار رکھی، پچھلی سہ ماہی کی نسبت رشوت کی شکایات 34 فیصد سے گھٹ کر 15 فیصد پر آگئیں۔

گیلپ سروے میں کہا گیا کہ معاشی انتظامات کی منظوری تقریباً دوگنی، 46 فیصد نے موجودہ حکومت کو پچھلی سے بہتر قرار دیا، توانائی کی صورتحال گزشتہ برسوں سے بہتر، 2023 اور 2024 کے مقابلے میں لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی ریکارڈ کی گئی، بلاشبہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حکومت کی معاشی استحکام کی کوششیں قابل ستائش قرار دی گئی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • چین کا بھارتی فائبر آپٹکس پر 30 فیصد تک ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • قومی اسمبلی: انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور
  • یورپ کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر امریکہ کی تنقید
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافہ
  • بلوچستان: موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس ایک ہفتے سے معطل، صارفین پریشان
  • ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کے بعد بھارت میں امریکی برانڈز کی بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی
  • بلوچستان: موبائل انٹرنیٹ سروس ایک ہفتے سے معطل، صارفین کو مشکلات کا سامنا
  • امریکا اور چین میں تجارتی جنگ 90 روز کے لیے مؤخر، بھاری ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا
  • حکومتی کارکردگی پی ٹی آئی حکومت سے بہتر قرار، سروے
  • پاک امریکا اکنامک ڈپلومیسی: کیا پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت اپنی کھوئی ہوئی پہچان حاصل کر پائے گی؟