اے این ایف کی گڈانی اور چمن میں کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
انسدادِ منشیات فورس نے گڈانی اور چمن میں کارروائیوں کےدوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان انسداد منشیات فورس کے مطابق چمن میں کارروائی ایک غیرآباد علاقے میں کی گئی، جہاں اسمگلنگ کےلیے چھپائی گئی 110 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔
انسدادِ منشیات فورس نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
دوسری کارروائی گڈانی میں آرسی ڈی شاہراہ پر کی گئی، جہاں سے ایک گاڑی سے 6 کلو چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق دونوں کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں کارروائی
پڑھیں:
کراچی، شہین فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاول چورنگی کے قریب شاہین فورس کے اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
چھیپا حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عتیق الرحمان اور محمد حسین کے ناموں سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے کچھ دیر قبل آن لائن فوڈ سپلائی کرنے والے رائڈر سے واردات کی تھی، جس کے بعد انہیں شاہین فورس کی ٹیم نے ٹریک کر کے گرفتار کیا۔
مزید پڑھیں: کراچی، اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد
گرفتار ملزمان سے ایک پستول، موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
زخمی ملزمان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور ان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔