کراچی:

شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاول چورنگی کے قریب شاہین فورس کے اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

چھیپا حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عتیق الرحمان اور محمد حسین کے ناموں سے کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے کچھ دیر قبل آن لائن فوڈ سپلائی کرنے والے رائڈر سے واردات کی تھی، جس کے بعد انہیں شاہین فورس کی ٹیم نے ٹریک کر کے گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد

گرفتار ملزمان سے ایک پستول، موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

زخمی ملزمان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور ان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: ’را‘ کے مبینہ ایجنٹس کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار ’را‘ کے مبینہ 4 ایجنٹس کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے تمام ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر 2 جولائی کو ملزمان کو پیشرفت رپورٹ کے ساتھ دوبارہ پیش کریں، ملزمان میں محمد خان، اختر علی، امید علی تھہیم اور جمین ملاح شامل ہیں۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان ملک دشمن بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھتے ہیں، ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تربیت یافتہ ہیں،  ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچایا، ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے قائد آباد سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے 4 دہشتگردوں کو پکڑا تھا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے بتایا تھا کہ کراچی کے علاقے قائد آباد سےگرفتار چاروں دہشتگرد بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ ہیں جو 2024 میں دہشتگردی کی ٹریننگ کے لیے سجاول کے راستے سے بھارت بھی گئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد بھارت میں ایک کرنل سے رابطے میں تھے، ملزمان کے موبائل فونز سے ملک دشمن مواد ملا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلوں میں 5 ملزمان ہلاک
  • کراچی: ’را‘ کے مبینہ ایجنٹس کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا
  • کراچی؛ ڈیفنس میں ڈاکو شہری سے 30لاکھ لوٹ کر فرار، فوٹیج بھی سامنے آگئی
  • کراچی میں واردات کے بعد بھاگنے کے دوران ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک
  • کورنگی، پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا گرفتار
  • کراچی، زمان ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار
  • پاکپتن :مبینہ مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو گرفتار
  • کراچی میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مختلف مقابلے، 6 زخمی ڈاکوؤں سمیت 10 ملزمان گرفتار
  • کوئٹہ ،موٹرسائیکل ،رکشا ،بس میں تصادم ،5 افراد جاں بحق
  • شہدادپور: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو گرفتار، ایک ڈاکو زخمی