Islam Times:
2025-09-26@09:28:13 GMT

وادی کشمیر میں بھارتی ایجنسیوں کے آٹھ مقامات پر چھاپے

اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT

وادی کشمیر میں بھارتی ایجنسیوں کے آٹھ مقامات پر چھاپے

پولیس کے مطابق یہ کارروائی بھارت کی سلامتی کے خلاف کسی بھی سازشی یا دہشتگرد سرگرمی کا سراغ لگانے اور اسے روکنے کی ہماری مستقل کوششوں کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں عوام کے ہراساں کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے سرینگر پولیس نے غیرقانونی سرگرمیوں سے متعلق قوانین (یو اے پی اے) کے تحت مختلف افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق اس مہم کے تحت سرینگر شہر میں ان افراد کے گھروں پر چھاپے مارے گئے جن کے خلاف "یو اے پی اے" کے تحت مختلف مقدمات درج ہیں۔ حالیہ دنوں اب تک ایسے 150 سے زائد چھاپے مارے جا چکے ہیں۔ تازہ ترین کارروائی کے تحت آج سرینگر کے مختلف علاقوں میں آٹھ افراد کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔ ان میں زالڈگر علاقے کے عادل منظور لنگو، ڈومبا کدل کے باسط بلال مکایہ اور رامپورہ کے وسیم طارق مٹہ شامل ہیں، جو یو اے پی اے اور اسلحہ سے متعلق دیگر قوانین کے تحت درج مقدمات میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔

جن دیگر افراد کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ان میں کاو محلہ کے فیاض احمد لون، آبی گورپورہ کے محمد اشرف کلو، دیوی آنگن حول کے قاضی عثمان، قلمدان پورہ کے مظفر احمد ماگرے اور پالپورہ نورباغ کے شہباز فاروق بٹ شامل ہیں۔ پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام چھاپے قانونی ضوابط کے مطابق، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں مارے گئے۔ ان کارروائیوں کا مقصد اسلحہ، ڈیجیٹل آلات، دستاویز اور دیگر مواد کی برآمدگی تھا جو شواہد یا انٹیلی جنس اکٹھا کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

پولیس بیان کے مطابق یہ کارروائی ملک کی سلامتی کے خلاف کسی بھی سازشی یا دہشت گرد سرگرمی کا سراغ لگانے اور اسے روکنے کی ہماری مستقل کوششوں کا حصہ ہے۔ سرینگر پولیس نے پُرامن ماحول کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جو بھی شخص پُرتشدد یا غیرقانونی سرگرمیوں کے ایجنڈے کو فروغ دینے میں ملوث پایا گیا، اُس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مطابق افراد کے کے خلاف کے تحت

پڑھیں:

کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، وادی کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائجر اور آذربائیجان کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ کشمیری عوام کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد بھی موجود تھا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مستقل حمایت پر او آئی سی اور رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • انڈونیشیا: پرتشدد مظاہروں میں 936 افراد گرفتار ، 295 نابالغ بھی شامل
  • بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی کا امکان
  • لداخ میں سول نافرمانی تحریک، بھارتی فورسز کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 70 زخمی
  • کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس،وادی کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش
  • مقبوضہ کشمیر ،لداخ میں پر تشدد مظاہرے ،4 افراد ہلاک،بی جے پی کا دفتر آتش
  • مقبوضہ کشمیر: لداخ میں پُرتشدد مظاہرے، 4 افراد ہلاک، بی جے پی کا دفتر نذرِ آتش
  • آشرم میں 17 خواتین کو ہراساں کرنے والا بھارتی بابا فرار
  • بھارتی سپر اسٹارز کے گھروں پر کسٹم کے چھاپے
  • کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، وادی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش
  • کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، وادی کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش