Islam Times:
2025-11-08@11:10:05 GMT

کولگام، بھارتی فورسز کے حریت کارکنوں کے گھروں پر چھاپے

اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT

کولگام، بھارتی فورسز کے حریت کارکنوں کے گھروں پر چھاپے

بھارتی فورسز اہلکاروں نے حریت کارکنوں اور ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مارے اور اہم دستاویزات، لیب ٹاپ، موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات کے علاوہ کتابیں ضبط کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کولگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کے مختلف علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ فورسز اہلکاروں نے حریت کارکنوں اور ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مارے اور اہم دستاویزات، لیب ٹاپ، موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات کے علاوہ کتابیں ضبط کر لیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں مقبوضہ علاقے میں سیاسی کارکنوں کو ڈرانے دھمکانے اور اظہار رائے کی آزادی کے حق کو دبانے کی بھارتی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھارتی فورسز

پڑھیں:

جموں، فلاحی ادارے کے کارکنوں کا اپنے مطالبات کے تئیں حکام کی بے حسی کیخلاف احتجاج

ذرائع کے مطابق ”خدمت سینٹر ایسوسی ایشن“ کے احتجاجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ سولہ برس سے عوامی خدمت کا کام کر رہے ہیں اور مشکل اوقات میں فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک فلاحی ادارے سے وابستہ کارکنوں نے اپنے مطالبات کے تئیں حکام کی مسلسل بے حسی کے خلاف جموں شہر میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ”خدمت سینٹر ایسوسی ایشن“ کے احتجاجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ سولہ برس سے عوامی خدمت کا کام کر رہے ہیں اور مشکل اوقات میں فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔کارکنوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران بھی انہوں نے بڑھ چڑھ کام کیا۔ لیکن ان کے روزگار کو محفوظ بنانے اور مالی پریشانیوں کے ازالے کیلئے آج تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد کارکن سخت پریشانی کا شکار ہیں۔ احتجاجی ورکروں نے مطالبہ کیا کہ ہر خدمت سینٹر کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے کی امداد مہیا کی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکام نے ان کی مشکلات کے ازالے کیلئے اقدامات نہ کیے تو وہ آنے والے دنوں میں اپنے احتجاج کو مزید تیز کرنے پر مجبور ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فوج کی تازہ ریاستی دہشتگردی، ضلع کپواڑہ میں 2کشمیری نوجوان شہید
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کا ضلع گاندر بل میں آزادی پسند کشمیریوں کیخلاف بڑا کریک ڈاﺅن
  • جموں، فلاحی ادارے کے کارکنوں کا اپنے مطالبات کے تئیں حکام کی بے حسی کیخلاف احتجاج
  • کپواڑہ، بھارتی فوجیوں نے دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے
  • 2019سے اب تک 1043افراد شہید
  • سعودی عرب: ہنرمندوں کے لیے ورک پرمٹ نظام متعارف
  • جرمنی میں اجرت میں اضافے کی منظوری
  • جرمن حکومت نے کم از کم فی گھنٹہ اجرت بڑھا کر 14.60 یورو کر نے کی منظوری دے دی
  • جموں خطے میں 1947ء کا قتل عام علاقے میں مسلمانوں کی نسل کشی کی ایک بدترین مثال ہے، حریت کانفرنس