لاہور میں 16 سالہ نوجوان سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے بدفعلی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے مددگار 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بدفعلی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان علی عرف ہنی اور باسط نے 16 سالہ عبدالرحمان کے ساتھ بدفعلی کی اور اس کی ویڈیو بناکر اُسے بلیک میل کیا تھا۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ ملزم باسط کی بچے سے غلط کاری کی اور علی اس سارے عمل کی ویڈیو بناتا رہا، اس پر بچے نے اس سے دلبرداشتہ اور پریشان ہو کر خود کشی کی نیت سے زہریلی گولیاں کھا لیں۔
انہوں نے بتایا کہ اقبال ٹاؤن پولیس نے بروقت بچے کو اسپتال منتقل کر کے جان بچائی جبکہ پولیس نے ملزمان کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں اور عورتوں سے زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اقبال ٹاؤن کرنے والے پولیس نے
پڑھیں:
کراچی: جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار
کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امریکی ویزا کے حصول کے لیے جعلی میڈیکل دستاویزات فراہم کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا اوران ملزمان کو امریکی قونصل خانے کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد توصیف خان اور عمران نذیر سلہری کے نام سے ہوئی اور دونوں ملزمان کو امریکی قونصل خانے کے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے طبی بنیادوں پر امریکی ویزے کے حصول کے لیے جعلی میڈیکل دستاویزات تیار کیں اور ملزمان عقیل اور تبسم ضیا نامی ایجنٹوں سے رابطے میں تھے۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق عقیل نامی ایجنٹ نے ملزم توصیف سے امریکی ویزے کے حصول کے لیے 10 لاکھ روپے میں معاملات طے کیےجبکہ ملزم عمران نذیر نے تبسم ضیا نامی ایجنٹ سے ویزے کے حصول کے لیے 25 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ جعلی دستاویزات کی بنیاد پر امریکی قونصل خانے کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی نشاندہی پر مذکورہ ایجنٹوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔