سرگودھا: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بھائی قتل
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
سرگودھا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اجنالہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں قتل کی واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے قتل ہونے والے دونوں بھائیوں احسان اور فیصل اور ایک زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گوجرانوالہ: بھتیجے نے کلہاڑی سے چچی کو قتل اور چچا کو زخمی کر دیا
—فائل فوٹوگوجرانوالہ میں گھر سے چلے جانے کا کہنے پر بھتیجے نے کلہاڑی کے وار کر کے چچی کو قتل اور چچا کو زخمی کر دیا۔
پولیس نے ملزم کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق واقعہ مدرسہ چٹھہ کے علاقے میں پیش آیا۔
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں غیرت کے نام پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا، پولیس نے قاتل بھائی کو گرفتار کر لیا۔
ملزم اپنے چچا کے گھر پر رہتا تھا تاہم اس کے رہنے پر اس کی چچی کو اعتراض تھا۔
2 روز قبل چچا اور چچی نے ملزم کو گھر سے جانے کہا تو جھگڑا ہو گیا تھا، آج دوبارہ اسی بات پر جھگڑا ہوا تو ملزم نے چچی اور چچا دونوں پر کلہاڑی کے وار کر دیے۔
قتل ہونے والی چچی کی لاش اور زخمی چچا کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔