Daily Mumtaz:
2025-06-19@10:55:07 GMT

کراچی، دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT

کراچی، دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ایدھی حکام کے مطابق پہلا واقعہ بلدیہ قائم خانی کالونی بلاک B میں ایک شخص کو سر پر وزنی چیز کے وار سے شدید زخمی کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت سلیم کے نام سے کی گئی۔

دوسرے واقعے میں سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور اے، گلزار حبیب مسجد کے قریب فائرنگ کی اطلاع ملی۔

چھیپا حکام کے مطابق، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا، جس کی شناخت 30 سالہ صدام حسین کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق، یہ فائرنگ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ہوئی۔ زخمی شخص کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ صدام حسین کو سینے اور چہرے پر گولیاں لگیں ہیں۔

پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں ایک شخص

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 5 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کے پی میں 2 مختلف آپریشن کیے، جہاں ایک آپریشن شمالی وزیرستان اور دوسرا پشاور میں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز میں 5 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کے پی میں 2 مختلف آپریشن کیے، جہاں ایک آپریشن شمالی وزیرستان اور دوسرا پشاور میں کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز کے نتیجے میں 5 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کردیے گئے جن میں سے ایک شمالی وزیرستان میں ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کی، ہلاک ہونے والے خوارج دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارجیوں میں حارث اور بصیر بھی شامل تھے، بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا :جنازے پر فائرنگ،2خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ،15 زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی
  • کراچی: گھر میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوجوان زخمی
  • اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، جنوبی غزہ میں امداد کے منتظر 45فلسطینی شہید، درجنوں افراد زخمی
  • 3 اتوار، 3 بچیاں، ایک درندہ: پشاور میں سیریل ریپسٹ اور قاتل کو 5 مرتبہ بار سزائے موت
  • مسٹر کون ریسٹورنٹ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی
  • ( غزہ میں اسرائیلی درندگی )خوراک کے متلاشی 59 بھوکے فلسطینی شہید
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو  افراد زخمی
  • خیبر پختونخوا، سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 5 دہشتگرد ہلاک