غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 50 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 50 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر جاری اسرائیلی وحشیانہ بربریت اور ظلم و ستم میں کمی نہ آسکی، صیہونی فوج کے جارحانہ حملوں نے غزہ میں تباہی مچا دی، ہر طرف کھنڈرات کے مناظر نظر آتے ہیں۔
اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ سٹی میں انفراسٹرکچر، عمارتوں اور مکانات کو تباہ کرنا شروع کر دیا، صیہونی فوج نے نصیرت پناہ گزین کیمپ سمیت کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔
عرب میڈیا کے مطابق رفاہ کے قریب 4 امدادی کارکن اسرائیلی فوج کی گولی باری کا نشانہ بنے، شمالی غزہ سے 5 روز میں مزید 57 ہزار مظلوم فلسطینی نقل مکانی کر گئے۔
اقوام متحدہ کے مطابق 2 ہفتوں میں غزہ شہر کی صحت کی سہولیات پر 17 اسرائیلی حملے ہوئے، اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 66 ہزار 55 ہوگئی، 1 لاکھ 68 ہزار 346 فلسطینی زخمی ہوئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پشاور ؛ پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکہ، 4 اہلکار زخمی
سٹی 42 : پشاور میں پولیس موبائل کو آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
پشاور میں بھانہ ماڑی تھانے کی حدود قمر دین چوک کے قریب پولیس موبائل کو آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کے مطابق پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔