اسرائیل کو غزہ خالی کرنا پڑے گا: منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ فلسطین کا حل وہی لوگ نکال سکتے ہیں جنہیں فلسطینیوں نے اختیار دیا ہے، اسرائیل کو غزہ خالی کرنا پڑے گا۔
کراچی امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے بدھ...
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم مرکزی کیمپ میں موجود ہیں اور تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، آج کا مارچ اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 67 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد زخمی ہیں، جو ممالک امن کی بات کرتے تھے آج ظالم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حماس نے ثابت کیا ہے کہ صبر و استقامت اور قربانیوں سے سب ممکن بنایا جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ٹرمپ کا امن منصوبہ نیتن یاہو کو ریسکیو کرنا ہے: لیاقت بلوچ
— فائل فوٹونائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن منصوبہ صرف نیتن یاہو کو ریسکیو کرنا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے آزاد کشمیر میں عوامی کمیٹی اور حکومت میں معاہدے کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھی وزیراعظم کمیٹی بنائیں۔ عالم اسلام کا اتحاد ہی ملتِ اسلامیہ کے مسائل کا حل ہے۔