— فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ٹک ٹاک لائیو فیچر، فیملی وی لاگنگ کے خلاف درخواست پر اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس ملک محمد اویس خالد نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے، پی ٹی اے، وزارت داخلہ سے فوری جواب طلب کرلیا۔ 

اس حوالے سے درخواست شہری حنا فاطمہ نے وکیل چوہدری رضوان الہٰی کے ذریعے دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹک ٹاک کے لائیو فیچر اور گفٹنگ سسٹم پر مکمل پابندی یا سخت ریگولیشن لگائی جائے۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر فیملی وی لاگنگ اسلامی اور آئینی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ ٹک ٹاک نوجوان نسل خصوصاً کمسن لڑکیوں کے مستقبل کی تباہی کا باعث بن رہا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اسلامی و معاشرتی اقدار اور ملکی سلامتی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔ ٹک ٹاک کے ذریعے فحاشی، اخلاقی بگاڑ اور معاشرتی انتشار فروغ پارہا ہے۔

عدالت نے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا غیرملکی کمپنیوں کے پاس منتقل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور درخواست منظور کر کے کیس کی باقاعدہ سماعت 15 اکتوبر کو مقرر کردی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ٹک ٹاک

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ

ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن(bating line colapse) 232 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔

اس سے قبل لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے