کراچی: گلبہار میں ڈاکوؤں نے جیولری شاپ کو لوٹ لیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
کراچی:
گلبہار کے علاقے گولیمار فردوس مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے چاندی و نگینہ شاپ کو لوٹ لیا۔
مسلح ڈاکوؤں نے دکاندار کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحے کے زور پر دکان سے بھاری مالیت کے چاندی و سونے کے سیٹ، قیمتی پتھر اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
گلبہار پولیس نے واردات کا مقدمہ نمبر 203 سال 2025 بجرم دفعات 395 اور 337 اے ون کے تحت دکاندار کی مدعیت میں درج کرلیا۔
مدعی کے مطابق اسلحہ بردار 4 ڈاکو میری دکان میں آئے اور مجھے یرغمال بنا کر اسلحے کے زور پر 300 چاندی کی انگوٹھیاں، بڑی تعداد میں قیمتی پتھر، نگینے، 2 سونے کے سیٹ، 35 ہزار روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے، ڈاکوؤں نے مجھے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین نے بتایا کہ واردات جمعہ کی شام ہوئی تھی جس کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکوو ں نے
پڑھیں:
کراچی، کیماڑی میں فائرنگ سے مرد و خاتون جاں بحق، غیرت کے نام پر قتل کا شبہ
کراچی:کیماڑی کے کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جیکسن پولیس کو قتل کی ایک اور واردات کی اطلاع ملی، جس میں ایک خاتون کی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔
خاتون کی شناخت 25 سالہ مریم کے نام سے کی گئی ہے، جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ مرد اور خاتون کی فائرنگ سے ہلاکت ایک ہی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول اور مقتولہ ایک دوسرے کو جانتے تھے، اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔