ڈی جی آئی ایس پی آر  نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ کیا اور سیشن کے دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طلباء سے تفصیلی گفتگو کی۔

نشست میں سوالات و جوابات کے دوران پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے سیشن  کو خوش آئند قرار دے کر مزید سیشنز کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

طلباء نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ؛ آج کے انٹریکٹو سیشن میں ہمارے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے اور بہت سارے ابہام دور کیے گئے" ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان میں ایسے مزید  انٹریکٹو سیشنز منعقد ہوں تاکہ یوتھ کی آگاہی اور شعور میں اضافہ ہو۔

طلباء نے معرکہ حق میں پاک فوج کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

رجب بٹ اور سامعہ حجاب کا لائیو سیشن وائرل؛ نامناسب گفتگو پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

متنازع یوٹیوبر رجب بٹ اور انفلوئنسر سامعہ حجاب ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔ برطانیہ میں مقیم رجب بٹ اور دبئی میں رہنے والی سامعہ حجاب کے حالیہ ٹک ٹاک لائیو سیشن کا ایک کلپ وائرل ہوا جس میں دونوں کے درمیان ’’نامناسب گفتگو‘‘ دیکھی گئی۔ لائیو کے دوران رجب بٹ نے سامعہ کی باڈی سے متعلق غیر مناسب تبصرے کیے، جن کا سامعہ نے بھی بے تکلف انداز میں جواب دیا۔ گفتگو میں جسمانی تبصرے اور بولڈ جملوں نے صارفین کو شدید برہم کر دیا۔ رجب نے سامعہ کے باڈی شیپ کی تعریف کی جس پر سامعہ نے اپنے وزن اور ٹائٹ ڈریسنگ کا ذکر کیا، لیکن رجب نے مزید نامناسب جملے کہہ کر گفتگو کو متنازع بنا دیا۔ کلپ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا، صارفین نے اسے ’’غیر اخلاقی‘‘، ’’نامناسب‘‘ اور ’’سستا مواد‘‘ قرار دیا۔ کئی صارفین نے رجب بٹ کے رویے کو شرمناک کہا جبکہ کچھ نے سامعہ حجاب کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا۔ یہ دونوں انفلوئنسرز پہلے بھی مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں، تاہم اس بار دونوں کے لائیو کلپ نے انہیں ایک نئی بحث کا حصہ بنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد،بھٹوں کے مالکان کیلئے آگہی اور تربیتی سیشن کا انعقاد
  • کراچی بائیکرز کلب اور سیلانی کے اشتراک سے خصوصی تربیتی سیشن
  • ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا خصوصی دورہ
  • صنعتی آلودگی کیخلاف کارروائیاں، انڈسٹریل ری زوننگ اور ایمیشنز مینجمنٹ سسٹم فعال
  • انفارمیشن ٹیکنالوجی دو آتشہ تلوار ہے، پروفیسر ابراہیم
  • پی ایم ڈی سی: سیشن 26-2025 کی داخلہ پالیسی پر اعلیٰ سطح کونسل اجلاس
  • چیئرمین سی ڈی اے سے پنجاب مینجمنٹ سروسز کے پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران کی ملاقات
  • رجب بٹ اور سامعہ حجاب کا لائیو سیشن وائرل؛ نامناسب گفتگو پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
  • این ای ڈی کا ٹیکنالوجی پارک آئی ایم ایف کی شرائط کی زد میں آگیا
  • این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک آئی ایم ایف کی شرائط کی ذد میں آگیا