شہرقائد میں ایک مرتبہ پھر بھتہ خورسر اٹھانے لگے،گارڈن جماعت خانے کے قریب بھتہ خوروں نے زیرتعمیرعمارت کے چوکیدارکو بھتے کی پرچی دینے کے بعد فائرنگ کردی جس کے باعث چوکیدار شدید زخمی ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح  سولجربازار تھانے کے علاقے گارڈن جماعت خانے کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے بزرگ شہری زخمی ہوگیا جسے فوری طورپرسول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی شہری کی شناخت 65 سالہ عبدالبخش ولد انداز کے نام سے کی گئی۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے فوری کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پرطلب کرلیا۔

ایس ایچ اوسولجر بازار زاہد کھمبو نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری زیر تعمیر عمارت ماشاءاللہ دارالسلام ریزڈینسی کا چوکیدار ہے اورفائرنگ کا واقعہ بھتے کی پرچی دینے کا شاخسانہ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ موٹرسائیکل سواربھتہ خوروں نے عمارت کے چوکیدار کو بھتے کی پرچی دینے کے بعد فائرنگ کردی اورفرارہوگئے۔

ملزمان کی فائرنگ سے عمارت کا چوکیدار ٹانگوں پر 2 سے زائد گولیوں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا۔

انھوں نے بتایاکہ ملزمان کی جانب سے بھتہ کی پرچی پرلکھے گئےغیر ملکی موبائل فون پر رابطہ کرنے کا کہا گیا، بھتے کی پرچی لیاری گینگ وار کے بہاد رپی ایم ڈی کی جانب سے زیرتعمیرعمارت کے مصطفیٰ نامی بلڈرکودی گئی۔

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھتے کی پرچی ملزمان کی

پڑھیں:

کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 2 زخمی

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

کیماڑی کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب اسنوکر کلب پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نور اللّٰہ نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں دو ہتھیار استعمال ہوئے اور پندرہ فائر کیے گئے۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتول نے دوسری شادی کر رکھی تھی اور پہلی بیوی سے تنازع چل رہا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ حسین آباد چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ 

تیسرے واقعے میں کورنگی گودام چورنگی کے قریب ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار کانسٹیبل عثمان زخمی ہوگیا۔ 

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق کانسٹیبل نے ایک ملزم کو پکڑ لیا تھا کہ اس کے ساتھی نے فائرنگ کردی، عثمان کو ٹانگ پر گولی لگی تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • شہری نے ڈاکو سے پستول چھین کر فائرنگ کردی، ایک گرفتار
  • کراچی: فائرنگ اور کلہاڑی وار سے تین افراد زخمی
  • کراچی؛ شہری کی بہادری، ڈکیٹ  کا پستول چھین کر فائرنگ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 2 زخمی
  • کراچی: جھگڑے کے دوران فائرنگ سے بہن اور بھائی زخمی
  • کراچی، زمین کا ٹکڑا 2 انسانی جانیں نگل گیا
  • کراچی؛ پلاٹس کے تنازع پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق
  • راولپنڈی؛ بھتیجے کے قاتلوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، انسپکٹر اور اہلکار زخمی