کوٹ ادو: لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
کوٹ ادو کے علاقے چک نمبر 529 ٹی ڈی اے میں لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق 3 ملزمان کی چک نمبر 529 ٹی ڈی اے میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
حکام نے کہا کہ پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
سی سی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ 2 ساتھی فرار ہو گئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایبٹ آباد: ملزم نے فائرنگ کرکے بھائی، بھابھی اور 2بھانجیوںکو قتل کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایبٹ آباد (اے پی پی) حویلیاں کے علاقہ بانڈی کوٹلاں میں ذہنی مریض شخص نے فائرنگ کرکے بھائی، بھابھی اور دو بھانجیوں کو قتل کر دیا۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے حقیقی بھائی راشد خان ولد حیدر زمان، بھابھی سندس بی بی اور دو سگی بھانجیوں سعدیہ بی بی اور واحدہ بی بی کو قتل کیا۔ پولیس نے چاروں افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے حویلیاں ہسپتال منتقل کر دیا ہے، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کاسلسلہ شروع کردیا ہے۔